صاحبزادہ فرحان اور معاذ کی نصف سنچریاں، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا


Getty Imagesراولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔پاکستان کو فخر زمان اور کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار آغاز فراہم کیا اور دونوں نے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ فخر زمان 13 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ایشان ملنگا کا شکار بنے، تاہم اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے سری لنکن بولرز پر دباؤ برقرار رکھا۔دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 92 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس نے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔ معاذ صداقت نے صرف 29 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے، تاہم وہ مہیش تھیکشنا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔کپتان صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو جیت کے لیے محض چند رنز درکار تھے۔اختتامی لمحات میں سری لنکا نے چند وکٹیں حاصل کر کے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی، تاہم خواجہ نافع نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر ایشان ملنگا کو چھکا لگا کر پاکستان کی جیت یقینی بنا دی۔ یوں پاکستان نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا سب سے کامیاب بولر رہے جنھوں نے اپنے چار اوورز میں 36 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔Getty Imagesلاہیرو اُدارا نے 55 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلیاس سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی فاسٹ بولرز نے ابتدا میں مہمان ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ کوشل مینڈس پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے جبکہ کامل مشارا بھی 13 گیندوں پر چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد لاہیرو اُدارا نے اننگز کو سنبھالا اور پہلے کامندو مینڈس کے ساتھ اہم شراکت قائم کی۔ کامندو مینڈس نے 18 گیندوں پر 23 رنز بنائے تاہم وہ صائم ایوب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سہان آراچچیگے صرف ایک رن بنا سکے اور محمد عمران نے انھیں آؤٹ کر کے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلائی۔سری لنکا ایک مرحلے پر چار وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا چکا تھا تاہم لاہیرو اُدارا نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ انھوں نے اپنی ٹی20 انٹرنیشنل کریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی اور بعد ازاں داسن شاناکا کے ساتھ بھی مفید شراکت قائم کی۔ شاناکا نے 15 گیندوں پر 18 رنز بنائے جن میں دو چھکے شامل تھے، تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اننگز کے آخری اوورز میں اُدارا نے پاکستانی باؤلرز پر دباؤ بڑھایا اور 55 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ وہ آخری دو اوورز میں نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔AFP via Getty Imagesفخر زمان نے سری لنکا کے بلے باز کمندو مینڈس کا کیچ تھام کر انھیں پویلین کی راہ دکھائیپاکستان کی جانب سے نسیم شاہ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنھوں نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیبیو کرنے والے محمد عمران نے بھی متاثر کن بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 21 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ AFP via Getty Imagesنسیم شاہ نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیںصائم ایوب، شاداب خان اور ایک اور ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ رضا اللہ نے اپنی ٹی20 انٹرنیشنل کریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرتے ہوئے مہیش تھیکشانا کو آؤٹ کیا۔اگرچہ پاکستان نے ابتدائی اوورز میں میچ پر اپنی گرفت مضبوط کیے رکھی، تاہم لاہیرو اُدارا کی بیٹنگ نے سری لنکا کو ایک ایسے مجموعے تک پہنچا دیا جو راولپنڈی کی بیٹنگ کے لیے سازگار تصور کی جانے والی وکٹ پر مقابلہ کرنے کے لیے کافی سمجھا جا رہا ہے۔ Getty Imagesتین میچوں کی اس سیریز کے باقی دو مقابلے 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سہ فریقی سیریز کا آغاز ہو گا۔پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے راولپنڈی میں تقریباً چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ شائقین کے لیے تین پارکنگ مقامات اور متبادل راستے مختص کیے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

صاحبزادہ فرحان اور معاذ کی نصف سنچریاں، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

ثانیہ سعید کو در نجات میں خوش بخت کے کردار پر کیا اعتراضات ہیں؟

سری لنکا کے 182 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ، پاکستان مضبوط پوزیشن میں

سری لنکا کے 182 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا نقصان، فخر زمان 21 رنز بنا کر آؤٹ

لاہیرو اُدارا کی 91 رنز کی جارحانہ اننگز، سری لنکا نے پاکستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ، سری لنکا کے چار کھلاڑی آؤٹ

’درِ نجات‘ کی خوش بخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

مطلوب شامی جنرل کی آرام دہ زندگی کے اخراجات کون اٹھا رہا ہے؟

شرمپ فارمنگ کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا، وزیر بحری امور

’خطے کے تقریباً نصف غریب پاکستان میں رہتے ہیں‘: کیا اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا؟

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں میں پائلٹ سمیت تین شہری ہلاک: حوثی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

راولپنڈی میں 15 سالہ مہمونہ کے مبینہ ریپ اور قتل کا ملزم تاحال مفرور: پولیس تفتیش میں اب تک کیا سامنے آیا ہے؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی