کچی مچھلی
کچی مچھلی میں بیکٹیریا کے ساتھ کئی قسم کے وائرس بھی ہوتے ہیں۔ اسی لیے
مچھلی کو کچا کھایا جائے تو کئی طرح کی بیماریاں لگنے یا کئی بار اموات کا
اندیشہ رہتا ہے۔
اسی لیے سی ڈی سی کا مشورہ ہے کہ مچھلی کو اچھی طرح دھو کر پکانے کے بعد
کھایا جائے۔
اسی طرح جھینگے کے بارے میں سی ڈی سی کا مشورہ ہے کہ ’آلودہ پانی میں اگائے
جانے والے جھینگے میں نورو وائرس ہو سکتا ہے۔ اس لیے انھیں اچھی طرح دھو کر
پکانا چاہیے جب تک کہ ان کی کچی بو دور نہ ہو جائے۔‘
اسی طرح ڈاکٹر پرتیبھا لکشمی کہتی ہیں کہ ’مچھلی خریدتے وقت لوگوں کو ہمیشہ
بیچنے والے سے چیک کرنا چاہیے کہ وہ کہاں سے پکڑی گئی ہیں۔‘
وہ کہتی ہیں، ’آج کل مچھلیوں کو آلودہ اور گندے ماحول میں پالا جاتا ہے۔
ایسی مچھلی کھانے سے کئی قسم کے انفیکشن ہو سکتے ہیں۔‘
’کچی مچھلی کبھی نہیں کھانی چاہیے۔ یہی بات مچھلی سے بنی دوائیوں پر بھی
لاگو ہوتی ہے۔ مچھلیوں کو کیسے پالا جاتا ہے؟ پکڑنے والے ان کی صفائی کا
کتنا خیال رکھتے ہیں۔ ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔‘
|