ترکیہ: فٹبال سٹارز کیس، فرد جرم میں بینک سی ای او کو جیل بھیجنے کی کوشش


ترکیہ کے ڈینیز بینک کے چیف ایگزیکٹو کے لیے فٹ بال سٹارز کو قرض دینے کے مبینہ فراڈ کے ضمن میں پراسیکیوٹرز نے فرد جرم تیار کی ہے جس میں 72 سے 240 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فرانس کی روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے بتایا ہے کہ فرد جرم ڈینیز بینک کے ایک سابق برانچ منیجر کے ذریعہ ترکئے کے اردا توران اور یوراگوئے کے فرنینڈو مسلیرا سمیت کھلاڑیوں کے مبینہ دھوکہ دہی پر پہلے مقدمے سے متعلق ہے تاہم ڈینیز بینک نے اس میں کوئی کردار ادا کرنے سے انکار کیا ہے۔ڈینیز بینک کے سی ای او ہاکان ایٹس اور سابق اسسٹنٹ جنرل منیجر مہمت آیڈوگڈو  نے استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے تیار کردہ فرد جرم میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔فرد جرم کے بارے میں رپورٹ ہونے والی تفصیلات کا جواب دیتے ہوئے ڈینیز بینک نے منگل کو دیر گئے کہا ہے ’ہمیں آج کچھ پریس اور اشاعتی اداروں میں پراسیکیوٹر کی تفتیش سے متعلق کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔‘بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ فرد جرم کی تفصیلات کے افشاء ہونے سے کیس کی رازداری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔  قبل ازیں ڈینیز بینک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسسٹنٹ جنرل منیجر مہمت آیڈوگڈو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ڈینیز بینک کے سی ای او ہاکان ایٹس نے اس فرد جرم پر کہا ہے’میں ان الزامات کو قبول نہیں کرتا‘ انہوں نے آیڈوگڈو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مجھے کچھ علم ہے۔‘بینک نے کہا ہے کہ فرد جرم سے کیس کی رازداری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ فوٹو ایکسفرد جرم عائد کئے جانے کے بعد کوئی مزید گرفتاری یا عدالت میں کوئی پیشی نہیں ہوئی۔پچھلے سال کھولے گئے کیس کے تحت استغاثہ نے سابق برانچ مینیجر سیسل ایرزن کے لیے 216 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا جس پر فٹ بال کی مشہور شخصیات بشمول توران، بارسلونا کے ایک سابق مڈفیلڈر اور گالاتاسرائے گول کیپر مسلیرا کو دھوکہ دینے کا الزام تھا۔پچھلے سال کی فرد جرم کے مطابق ایرزان نے ’خفیہ خصوصی فنڈ‘ میں 18 افراد سے تقریباً 44 ملین ڈالر کا فراڈ کیا اور سرمایہ کاری پر ان سےخاطر خواہ منافع کا وعدہ کیا۔ تازہ ترین فرد جرم جس میں 24 شکایت کنندگان شامل ہیں اس کے مطابق ایرزان نے انہیں یہ بتا کر فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا کہ ترکیے کی قومی ٹیم کے سابق کوچ فاتح تیریم نے بھی سرمایہ کاری کی تھی۔ایرزان کو جیل بھیج دیا گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف مقدمہ جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ویلکم 2025‘، جارجیا 16 منزلہ عمارت دھماکے سے اڑا کر استقبال کرے گی

کینیڈا میں2ماہ کیلئے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس ختم

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر، ٹرمپ سے نئی امیدیں

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے سعودی عرب دورے کا ذکر کیوں کیا؟

دنیا کی سب سے چھوٹی اور لمبی عورتوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر کیا کہا؟ دلچسپ تصاویر

گوتم اڈانی پر امریکہ میں ’رشوت‘ کا الزام جو انڈیا کے لیے بھی ایک کڑا امتحان ہے

روس کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی میں خاص کیا ہے؟

ایک بِلاتنخواہ نوکری جس کے حصول کی فیس 23 ہزار ڈالر

زیرِ زمین سونے کی غیرقانونی کانیں: ’یہ پُرخطر کام ہے مگر 15 دنوں کے 1100 ڈالر اور سونے کا کچھ حصہ مل جاتا ہے‘

صدر بیلا روس25 نومبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا کیا مطلب ہے؟

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلے پر عمل ہونا چاہیے: یورپی یونین

روس کا پہلی بار انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل سے یوکرین پر حملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی