ایک بِلاتنخواہ نوکری جس کے حصول کی فیس 23 ہزار ڈالر


کام کے بدلے میں تنخواہ وصول کرنا تو معمول کی بات ہے لیکن کیا آپ بغیر تنخواہ کے نوکری کے حصول کے لیے فیس ادا کرنے سے واقف ہیں؟انڈیا میں ایسی ہی ایک نوکری متعارف کرائی گئی ہے۔ انڈیا کی فُوڈ ڈیلیوری سرورس زُماٹو کا چیف آف سٹاف بھرتی ہونے کے لیے 23 ہزار 700 ڈالرز فیس رکھی گئی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کی فُوڈ ڈیلیوری سروس ’زُماٹو‘ کے سی ای او کی جانب سے کمپنی کے چیف آف سٹاف کی نوکری کا اشتہار دیا گیا ہے جس میں اس عہدے کی تنخواہ کے متعلق ابتدائی طور پر کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔تاہم اس عہدے کے حصول کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کو 20 لاکھ انڈین روپے فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے جو لگ بھگ 23 ہزار 700 ڈالرز بنتے ہیں۔زُوماٹو کے سی ای او دیپیندر گوئل نے بدھ کی رات سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ ’پاؤں زمین پر رکھنے والے‘ امیدواروں کی تلاش میں ہیں، جن کی کمیونیکیشن سکلز گریڈ اے کی ہونی چاہیے۔اور وہ زُماٹو کو بہتر طریقے سے چلانے کا اہل ہو۔‘ سی ای او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نوکری کی پہلے سال کوئی تنخواہ نہیں ہو گی بلکہ اُس امیدوار کو اس عہدے کے لیے 23 ہزار سات سو ڈالرز فیس ادا کرنی ہو گی۔اتنی بھاری فیس وصول کرنے کے پیچھے کی منطق بیان کرتے ہوئے سی ای او نے بتایا کہ ’زُماٹو‘ میں چیف آف سٹاف کے عہدے پر کام کرنے کا موقع کسی مہنگی یونیورسٹی سے مینیجمنٹ کی ڈگری حاصل کرنے سے 10 گنا بہتر ہے۔دیپیندر گوئل کی جانب سے امیدوارں کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ دوسرے سال سے چیف آف سٹاف کو سالانہ 60 ہزار ڈالرز تنخواہ  دی جائے گی۔زُماٹو کی جانب سے اس اعلان کے بعد لِنکڈ اِن اور ایکس پر صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ کے خیال میں یہ قدم ایم بی اے کورس سے بہتر ہے اور یہ سیکھنے کا ایک زبردست موقع فراہم کرے گا۔کچھ صارفین نے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو اس عہدے کے لیے پرجوش ہیں اور شاید اہل بھی لیکن 23ہزار 700 ڈالرز نہ ہونے کہ وجہ سے چیف آف سٹاف کے لیے اپلائی بھی نہیں کر سکتے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ویلکم 2025‘، جارجیا 16 منزلہ عمارت دھماکے سے اڑا کر استقبال کرے گی

کینیڈا میں2ماہ کیلئے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس ختم

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر، ٹرمپ سے نئی امیدیں

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے سعودی عرب دورے کا ذکر کیوں کیا؟

دنیا کی سب سے چھوٹی اور لمبی عورتوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر کیا کہا؟ دلچسپ تصاویر

گوتم اڈانی پر امریکہ میں ’رشوت‘ کا الزام جو انڈیا کے لیے بھی ایک کڑا امتحان ہے

روس کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی میں خاص کیا ہے؟

ایک بِلاتنخواہ نوکری جس کے حصول کی فیس 23 ہزار ڈالر

زیرِ زمین سونے کی غیرقانونی کانیں: ’یہ پُرخطر کام ہے مگر 15 دنوں کے 1100 ڈالر اور سونے کا کچھ حصہ مل جاتا ہے‘

صدر بیلا روس25 نومبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا کیا مطلب ہے؟

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلے پر عمل ہونا چاہیے: یورپی یونین

روس کا پہلی بار انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل سے یوکرین پر حملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی