بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر، ٹرمپ سے نئی امیدیں


بٹ کوائن کی قیمت پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ان کی انتظامیہ کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعرات کو دنیا کی سب سے بڑی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن امریکہ میں 98 سے 99 ہزا ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر رہی تھی جبکہ کچھ وقت کے لیے ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کی قیمت پر بند ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا۔رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوا ہے اور ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد سے گزشتہ دو ہفتے میں اس کی قیمت 40 فیصد بڑھ گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکہ کو ’دنیا کا کرپٹو دارالحکومت‘ بنائیں گے۔ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ادارے کے چیئرمین گیری گینسلر کو عہدے سے ہٹا دیں گے۔نومنتخب صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں۔کرپٹو ایکسچینج کو کوائن کی مینیجنگ ڈائریکٹر الیشیا کاؤ کے خیال میں جس نے کبھی بھی بٹ کوائن خریدے تھے وہ اب منافع میں ہے۔سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے ایکسچینج ٹریڈ فنڈ (ای ٹی ایف ) کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری سے روکتا آیا ہے۔جرائم کے حوالے سے خدشات بھی کرپٹو کرنسی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ کرپٹو پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’چین اینالسز‘ کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ سال کم از کم 24.2 ارب ڈالر کی کرپٹو غیرقانونی پتے پر بھیجی گئی تھی جس میں وہ ایڈریسز بھی شامل تھے جو فراڈ یا دہشت گردوں کی مالی معاونت سے منسلک تھے یا پھر ان پر پہلے سے ہی پابندیاں عائد تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ویلکم 2025‘، جارجیا 16 منزلہ عمارت دھماکے سے اڑا کر استقبال کرے گی

کینیڈا میں2ماہ کیلئے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس ختم

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر، ٹرمپ سے نئی امیدیں

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے سعودی عرب دورے کا ذکر کیوں کیا؟

دنیا کی سب سے چھوٹی اور لمبی عورتوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر کیا کہا؟ دلچسپ تصاویر

گوتم اڈانی پر امریکہ میں ’رشوت‘ کا الزام جو انڈیا کے لیے بھی ایک کڑا امتحان ہے

روس کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی میں خاص کیا ہے؟

ایک بِلاتنخواہ نوکری جس کے حصول کی فیس 23 ہزار ڈالر

زیرِ زمین سونے کی غیرقانونی کانیں: ’یہ پُرخطر کام ہے مگر 15 دنوں کے 1100 ڈالر اور سونے کا کچھ حصہ مل جاتا ہے‘

صدر بیلا روس25 نومبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا کیا مطلب ہے؟

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلے پر عمل ہونا چاہیے: یورپی یونین

روس کا پہلی بار انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل سے یوکرین پر حملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی