دونوں ممالک کے تعلقات کو ’مزید نقصان‘ پہنچنے کا امکان، انڈیا نے کینیڈا کو خبردار کر دیا


انڈیا نے کینیڈین میڈیا کی ایک رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اوٹاوا کو خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو ’مزید نقصان‘ پہنچ سکتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق انڈیا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹورنٹو کے روزنامہ گلوب اینڈ میل نے یہ دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کینیڈا میں سکھوں کے خلاف مبینہ مہم کے بارے میں جانتے ہیں۔بدھ کو دیر گئے ایک بیان میں انڈیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’کینیڈین حکومت کے سورس کی طرف سے ایک اخبار میں شائع ہونے والے مضحکہ خیز بیان کو مسترد کیا جانا چاہیے اور اسے اسی حقارت کے ساتھ نظرانداز کرنا چاہیے جس کا وہ مستحق ہے۔‘انڈین وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ایسی مہم ہمارے پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔‘کینیڈا، انڈیا کے بعد سے دنیا میں سب سے بڑی سکھ برادری کا گھر ہے اور اس میں ’خالصتان‘ تحریک کے کارکن بھی شامل ہیں، جو انڈین سرزمین سے نکالی گئی مذہبی اقلیت کے لیے ایک آزاد ریاست کا مطالبہ کرنے والی علیحدگی پسند تحریک ہے۔اوٹاوا نے اس سے قبل نئی دہلی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے 2023 میں وینکوور میں 45 سالہ کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی، جو خالصتان تحریک کے ایک نمایاں رہنما تھے۔کینیڈا نے اس تحریک سے منسلک دیگر رہنماؤں کو بھی نشانہ بنانے کا الزام انڈیا پر لگایا تھا۔ انڈیا نے بارہا ان الزامات کو مسترد کیا ہے، گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے ایک مرتبہ پھر سینیئر سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف کینیڈا میں مقیم سکھوں نے انڈیا کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)نئی دہلی نے اس سے قبل اس بات کی تردید کی کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کینیڈا کی سرزمین پر سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے کی سازش کی، اور اوٹاوا پر باضابطہ طور پر تنقید کی گئی کہ یہ ایک ’مضحکہ خیز اور بے بنیاد‘ الزام ہے۔روزنامہ دی گلوب اینڈ میل نے منگل کو رپورٹ کیا کہ کینیڈین سکیورٹی ایجنسیوں کو ’یقین‘ ہے کہ مودی کینیڈین سکھوں کو نشانہ بنانے والی مبینہ مہم کے بارے میں جانتے ہیں۔اخبار نے ایک نامعلوم کینیڈین اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی ’لوپ میں‘ تھے۔اہلکار نے روزنامہ ٹورنٹو کو بتایا کہ ’اندازہ یہ ہے کہ یہ ناممکن ہو گا کہ انڈیا میں تین سینیئر سیاسی شخصیات نے کارروائی کرنے سے قبل وزیراعظم نریندر مودی سے ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں بات نہ کی ہو گی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ویلکم 2025‘، جارجیا 16 منزلہ عمارت دھماکے سے اڑا کر استقبال کرے گی

کینیڈا میں2ماہ کیلئے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس ختم

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر، ٹرمپ سے نئی امیدیں

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے سعودی عرب دورے کا ذکر کیوں کیا؟

دنیا کی سب سے چھوٹی اور لمبی عورتوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر کیا کہا؟ دلچسپ تصاویر

گوتم اڈانی پر امریکہ میں ’رشوت‘ کا الزام جو انڈیا کے لیے بھی ایک کڑا امتحان ہے

روس کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی میں خاص کیا ہے؟

ایک بِلاتنخواہ نوکری جس کے حصول کی فیس 23 ہزار ڈالر

زیرِ زمین سونے کی غیرقانونی کانیں: ’یہ پُرخطر کام ہے مگر 15 دنوں کے 1100 ڈالر اور سونے کا کچھ حصہ مل جاتا ہے‘

صدر بیلا روس25 نومبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا کیا مطلب ہے؟

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلے پر عمل ہونا چاہیے: یورپی یونین

روس کا پہلی بار انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل سے یوکرین پر حملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی