امریکہ میں بم طوفان نے تباہی مچا دی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم


واشنگٹن: امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے شدید طوفان بم سے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ شدید طوفان کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد گھر تباہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے طوفان کے باعث ہمسائے ملک کینیڈا کو بھی بجلی کی فراہمی میں خلل اور بڑے پیمانے پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔طوفان کی وجہ سے ریاست واشنگٹن میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق بم طوفان میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے اور بجلی کی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔شدید موسم کی وجہ سے مغربی واشنگٹن کے اسکولوں میں بھی تدریسی عمل متاثر ہوا اور بہت سے اسکولوں نے کلاسیں منسوخ یا ملتوی کر دیں۔بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے مطابق واشنگٹن، جنوب مغربی اوریگون اور شمالی کیلیفورنیا میں 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں۔یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے غیر اسلامی کتابیں رکھنے پر پابندی عائد کر دیمقامی حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں کیونکہ درخت اور بجلی کی لائنیں گرنے سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ بیلیویو میں فائر ڈپارٹمنٹ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نچلی منزلوں پر پناہ لیں اور کھڑکیوں سے باہر جھانکنے سے گریز کریں۔امریکی نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے شمالی کیلیفورنیا اور جنوب مغربی اوریگون میں “جان لیوا سیلاب” کی وارننگ جاری کرتے ہوئے جمعرات کو طوفان کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ویلکم 2025‘، جارجیا 16 منزلہ عمارت دھماکے سے اڑا کر استقبال کرے گی

کینیڈا میں2ماہ کیلئے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس ختم

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر، ٹرمپ سے نئی امیدیں

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے سعودی عرب دورے کا ذکر کیوں کیا؟

دنیا کی سب سے چھوٹی اور لمبی عورتوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر کیا کہا؟ دلچسپ تصاویر

گوتم اڈانی پر امریکہ میں ’رشوت‘ کا الزام جو انڈیا کے لیے بھی ایک کڑا امتحان ہے

روس کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی میں خاص کیا ہے؟

ایک بِلاتنخواہ نوکری جس کے حصول کی فیس 23 ہزار ڈالر

زیرِ زمین سونے کی غیرقانونی کانیں: ’یہ پُرخطر کام ہے مگر 15 دنوں کے 1100 ڈالر اور سونے کا کچھ حصہ مل جاتا ہے‘

صدر بیلا روس25 نومبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا کیا مطلب ہے؟

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم کتے کی طرح اکیلے مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہ

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلے پر عمل ہونا چاہیے: یورپی یونین

روس کا پہلی بار انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل سے یوکرین پر حملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی