سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اب ہیروئن اور ہیرو بننے کی عمر کے نہیں رہے انہیں اب اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کرنے چاہئیں۔فردوس جمال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پر ماضی میں کی جانے والی اپنی تنقید پر بھی بات کی اور میں نے کسی پر تنقید نہیں کی بلکہ اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کی افواہوں پر امیتابھ بچن کا سخت ردعملایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام طور پر ہیرو اور ہیروئن کو کم عمر سمجھا جاتا ہے تو پھر کیا ماہرہ خان ٹین ایجر ہیں؟ اگر نہیں تو پھر اسے ہیروئن کیسے کہا اور سمجھا جا رہا ہے؟فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایسی ہوتی ہے، جسے دیکھ کر نوجوان لڑکوں کے دل میں ہلچل پیدا ہو جب کہ ماہرہ خان کو دیکھ کر ایسا نہیں ہوتا۔ہمایوں سعید کو بھی ہیرو ماننے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نین کہا کہ ہیرو بڑا معصوم ہوتا ہے، جس کے اسکرین پر آنے کے بعد لوگوں کی نظریں ان سے نہیں ہٹتیں لیکن ہمایوں سعید کے وقت ایسا نہیں ہوتا۔