2023 میں یومیہ 140 خواتین ساتھیوں یا رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہوئیں: اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ خواتین کے لیے سب سے خطرناک مقام ان کا گھر ہے اور گزشتہ سال اوسطاً 140 خواتین اور لڑکیاں کسی قریبی ساتھی یا خاندان کے رکن کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔اقوام متحدہ کے خواتین اور منشیات و جرائم کے دفتر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر، 2023 کے دوران تقریباً 51 ہزار 100 خواتین اور لڑکیوں کی موت کا ذمہ دار ایک قریبی ساتھی یا خاندان کا رکن تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق یہ تعداد 2022 میں 48 ہزار 800 تھی، جبکہ گزشتہ سال اس میں اضافہ ہوا ہے۔خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ زیادہ تر ممالک سے زیادہ ڈیٹا دستیاب ہونے پر سامنے آیا ہے۔اقوام متحدہ کی دونوں ایجنسیوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ’ہر جگہ خواتین اور لڑکیاں صنفی بنیاد پر تشدد کی اس انتہائی شکل سے متاثر ہو رہی ہیں اور کوئی علاقہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔‘رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساتھیوں اور خاندان کے ہاتھوں سب سے زیادہ خواتین افریقہ میں قتل ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق یورپ اور امریکہ میں خواتین کا جان بوجھ کر قتل زیادہ تر قریبی ساتھیوں کے ذریعے ہوا۔اس کے برعکس، مردوں کا قتل اکثر گھر اور خاندان سے باہر ہوتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممالک کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے قتل کو روکنے کی کوششوں کے باوجود ان کی ہلاکتیں ’خطرناک حد تک بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔‘دونوں اداروں نے کہا کہ بروقت اور موثر مداخلت کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد کو روکا جا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جنگ بندی، تیل کی قیمتوں میں استحکام

انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

ملک بدری جیسے خطرات کے باوجود انڈین شہری آخر کیوں امریکہ جانے کے خواب دیکھتے ہیں؟

جنوبی کوریا کی عدالت نے جان بوجھ کر وزن بڑھانے پر شہری کو سزا کیوں سنائی؟

روس کا جوہری اڈہ جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا وہ خفیہ نیوکلیئر بیس جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

’صدر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا‘، ٹرمپ پر درج مقدمہ خارج کرنے کی منظوری

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے پکڑا گیا؟

عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری: کیا برطانیہ نیتن یاہو کو گرفتار کرے گا؟

پی ٹی آئی مظاہرین سے اپیل ہے تشدد سے گریز کریں، امریکہ

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے فاش ہوا؟

بھاری جسامت کے ملازم نے کمپنی پر کیا انوکھا کیس کردیا؟ جان کر لوگ بھی دنگ رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی