مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جنگ بندی، تیل کی قیمتوں میں استحکام


عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد استحکام دیکھا جا رہا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق منگل کی صبح تیل کی قیمتوں میں کمی کے کچھ دیر بعد اگلے سیشن میں ان میں اضافہ دیکھا گیا۔سعودی وقت کے مطابق دن دس بجے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 15 سینٹ اضافہ دیکھا گیا اور فی بیرل 73 ڈالر 16 سینٹ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس کروڈ آئل فی بیرل 69 ڈالر نو سینٹ پر پہنچ گیا۔پیر کو یہ خبریں آںے کے بعد کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ سے جنگ بندی پر راضی ہو گیا تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔سینیئر مارکیٹ انالسٹ پرینکا ساشڈیوا نے کہا کہ سیزفائز کی خبروں پر مارکیٹ میں اچانک ردعمل دیکھا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس تنازعے کے دوران تیل کی عالمی سپلائی میں کوئی بڑا خلل نہیں آیا تاہم اس خبر سے مشرق وسطیٰ میں تیل سپلائی میں تعطل کے خوف میں کمی دیکھی گئی۔حزب اللہ کی حمایت کرنے والا ملک ایران بھی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا رُکن ہے جس کی پیداوار 32 لاکھ بیرل روزانہ ہے جو عالمی پیداوار کا تین فیصد بنتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق لبنان میں جنگ بندی اس خدشے کو کم کر دے گی کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ایران پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اگر ٹرمپ نے اقتدار میں آںے کے بعد تہران پر بہت زیادہ دباؤ بڑھایا تو ایران کی تیل پیداوار دس لاکھ بیرل روزانہ تک کم ہو سکتی ہیں۔تیل پیدا کرنے والے دو بڑے ملکوں روس اور یوکرین میں بھی رواں ماہ کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا جب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کی افواج کو فراہم کیے گئے ہتھیاروں کو روس کے اندر استعمال کرنے کی اجازت دی جو واشنگٹن کی یوکرین روس تنازعے پر پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔دوسری جانب اوپیک پلس تنظیم تیل پیداوار میں کمی پر غور کر سکتی ہے جس کا اجلاس اتوار کو ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جنگ بندی، تیل کی قیمتوں میں استحکام

انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

ملک بدری جیسے خطرات کے باوجود انڈین شہری آخر کیوں امریکہ جانے کے خواب دیکھتے ہیں؟

جنوبی کوریا کی عدالت نے جان بوجھ کر وزن بڑھانے پر شہری کو سزا کیوں سنائی؟

روس کا جوہری اڈہ جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا وہ خفیہ نیوکلیئر بیس جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

’صدر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا‘، ٹرمپ پر درج مقدمہ خارج کرنے کی منظوری

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے پکڑا گیا؟

عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری: کیا برطانیہ نیتن یاہو کو گرفتار کرے گا؟

پی ٹی آئی مظاہرین سے اپیل ہے تشدد سے گریز کریں، امریکہ

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے فاش ہوا؟

بھاری جسامت کے ملازم نے کمپنی پر کیا انوکھا کیس کردیا؟ جان کر لوگ بھی دنگ رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی