عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری: کیا برطانیہ نیتن یاہو کو گرفتار کرے گا؟


برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس سوال پر کہ کیا لندن اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے گا؟ کہا ہے کہ اگر بنیامین نیتن یاہو برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں تو برطانیہ قانون کی پیروی کرے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے اٹلی میں جی 7 ممالک کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم روم کے قانون پر دستخط کرنے والے ہیں، ہم ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے پابند رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’یقیناً، اگر برطانیہ کا اس طرح کا دورہ ہوتا ہے، تو عدالتی کارروائی ہو گی اور ان مسائل کے سلسلے میں مناسب قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔‘عالمی فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، ان کے سابق وزیر دفاع یوو گلینٹ اور حماس کے فوجی سربراہ محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ یہ کارروائی غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزامات کے تحت کی گئی۔یورپی یونین کے کئی ممالک نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اس قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے، لیکن ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے نیتن یاہو کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے، اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں کسی قسم کے خطرات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔دوسری جانب یورپی یونین کے اعلٰی سفارت کار جوزپ بوریل نے اسرائیل اور فلسطینی امن کارکنوں کی ایک ورکشاپ کے لیے قبرص کے دورے کے دوران کہا کہ ’روم کنونشن پر دستخط کرنے والی ریاستوں کو عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ یہ اختیاری نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ذمہ داریاں یورپی یونین میں شامل ہونے کے خواہش مند ممالک پر بھی عائد ہوتی ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جنگ بندی، تیل کی قیمتوں میں استحکام

انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

ملک بدری جیسے خطرات کے باوجود انڈین شہری آخر کیوں امریکہ جانے کے خواب دیکھتے ہیں؟

جنوبی کوریا کی عدالت نے جان بوجھ کر وزن بڑھانے پر شہری کو سزا کیوں سنائی؟

روس کا جوہری اڈہ جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا وہ خفیہ نیوکلیئر بیس جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

’صدر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا‘، ٹرمپ پر درج مقدمہ خارج کرنے کی منظوری

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے پکڑا گیا؟

عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری: کیا برطانیہ نیتن یاہو کو گرفتار کرے گا؟

پی ٹی آئی مظاہرین سے اپیل ہے تشدد سے گریز کریں، امریکہ

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے فاش ہوا؟

بھاری جسامت کے ملازم نے کمپنی پر کیا انوکھا کیس کردیا؟ جان کر لوگ بھی دنگ رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی