نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان


نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر کا حلف اُٹھاتے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ میکسیکو اور کینیڈا کی درآمدی اشیا پر 25 فیصد جب کہ چین سے آنے والی اشیاء پر عائد موجودہ ٹیکس پر مزید 10 فیصد اضافہ کریں گے۔ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ یہ دونوں ممالک امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تارکین وطن پر پابندی نہیں لگاتے۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا دونوں کے پاس اس مسئلے کو آسانی سے حل کرنے کا مکمل حق اور طاقت موجود ہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ کر گزریں ورنہ اس کی قیمت ادا کریں۔اپنی ایک اور پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ چین پر 10 فیصد اضافی ٹیکس اُس وقت عائد رہے گا جب تک وہ منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا۔یاد رہے کہ امریکا فینٹنائل (ہیروئن سے زیادہ نشہ آور دوا) کی امریکا میں اسمگلنگ کا ذمہ دار چین کو ٹھہراتا ہے۔موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے بھی چین پر زور دیا تھا کہ وہ فینٹنائل کی پیداوار کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے جس سے گزشتہ سال تقریباً 75 ہزار امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔جس پر چینی ترجمان نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ فینٹنائل کے اجزا کی امریکا میں فروغ اور ترسیل سے چین مکمل پر آگاہ تھا یا جان بوجھ کر اجازت دی، حقائق کے بالکل منافی ہے۔چینی ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی تجارت یا ٹیکس عائد کرنے کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔ مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کا اقتصادی اور تجارتی تعاون ضروری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جنگ بندی، تیل کی قیمتوں میں استحکام

انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

ملک بدری جیسے خطرات کے باوجود انڈین شہری آخر کیوں امریکہ جانے کے خواب دیکھتے ہیں؟

جنوبی کوریا کی عدالت نے جان بوجھ کر وزن بڑھانے پر شہری کو سزا کیوں سنائی؟

روس کا جوہری اڈہ جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا وہ خفیہ نیوکلیئر بیس جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

’صدر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا‘، ٹرمپ پر درج مقدمہ خارج کرنے کی منظوری

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے پکڑا گیا؟

عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری: کیا برطانیہ نیتن یاہو کو گرفتار کرے گا؟

پی ٹی آئی مظاہرین سے اپیل ہے تشدد سے گریز کریں، امریکہ

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے فاش ہوا؟

بھاری جسامت کے ملازم نے کمپنی پر کیا انوکھا کیس کردیا؟ جان کر لوگ بھی دنگ رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی