انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی


انڈین کوسٹ گارڈ نے بحیرہ انڈمان میں میانمار کی ایک مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کو پکڑا ہے جو 5500 کلوگرام میتھم فیٹامائن لے کر جا رہی تھی۔ یہ غیرقانونی منشیات کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔عرب نیوز کے مطابق انڈین وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار کے جھنڈے والا ماہی گیری والی کشتی کو پیر کو بحیرہ انڈمان میں انڈین کوسٹ گارڈ کے جاسوسی کرنے والے جہاز نے دیکھا، کیونکہ یہ ’مشتبہ طریقے سے کام کر رہی تھی۔‘یہ کشتی جیسے ہی انڈین سمندری حدود میں داخل ہوئی حکام تحقیقات کے لیے اس میں سوار ہو گئے۔وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ’کشتی پر سوار عملے کے چھ افراد کی شناخت میانمار کے شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران حکام کو تقریباً 5500 کلو ممنوعہ میتھم فیٹامائن ملی۔‘کشتی اور اس کے عملے کو مزید تفتیش کے لیے انڈمان اور نکوبار جزائر کے دارالحکومت سری وجیا پورم میں انڈین بحریہ کے اڈے پر لے جایا گیا ہے۔دوسری جانب انڈین کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ ’بحری تاریخ میں انڈین کوسٹ گارڈ کی طرف سے پکڑی جانے والی یہ سب سے بڑی منشیات ہے، جو بین الاقوامی سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کرتی ہے۔‘گولڈن ٹرائینگل میکونگ دریا کے شمالی حصے میں ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں تھائی لینڈ، لاؤس اور میانمار کی سرحدیں ملتی ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے مطابق، بحیرہ انڈمان کے راستے میانمار سے غیرقانونی منشیات کی سمگلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ منشیات کے کارٹل زمینی راستوں کو چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یو این او ڈی سی نے میانمار کی ریاست شان کو خطے میں ’میتھم فیٹامائن کی پیداوار کا مرکز‘ قرار دیا ہے۔شان ریاست گولڈن ٹرائینگل، جو میکونگ دریا کے شمالی حصے میں ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں تھائی لینڈ، لاؤس اور میانمار کی سرحدیں ملتی ہیں، کا حصہ ہے۔ یہ خطہ طویل عرصے سے منشیات کی غیرقانونی پیداوار کی وجہ سے مشہور رہا ہے اور 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں افیون کا ایک بڑا ذریعہ تھا۔ حالیہ برسوں میں یہاں بڑے پیمانے پر مصنوعی ادویات تیار کی جا رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جنگ بندی، تیل کی قیمتوں میں استحکام

انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

ملک بدری جیسے خطرات کے باوجود انڈین شہری آخر کیوں امریکہ جانے کے خواب دیکھتے ہیں؟

جنوبی کوریا کی عدالت نے جان بوجھ کر وزن بڑھانے پر شہری کو سزا کیوں سنائی؟

روس کا جوہری اڈہ جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا وہ خفیہ نیوکلیئر بیس جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

’صدر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا‘، ٹرمپ پر درج مقدمہ خارج کرنے کی منظوری

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے پکڑا گیا؟

عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری: کیا برطانیہ نیتن یاہو کو گرفتار کرے گا؟

پی ٹی آئی مظاہرین سے اپیل ہے تشدد سے گریز کریں، امریکہ

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے فاش ہوا؟

بھاری جسامت کے ملازم نے کمپنی پر کیا انوکھا کیس کردیا؟ جان کر لوگ بھی دنگ رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی