برطانوی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا بڑا اعلان


برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی برطانیہ آمد پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ گرفتاری کی پیروی کا عندیہ دے دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی پیروی کے سوال پر کہا کہ ’ عدالتی فیصلے پر عمل ہوگا اور ان معاملات سے متعلق تمام تر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔’ڈیوڈ لیمی نے ان خیالات کا اظہار اٹلی میں جی 7 ممالک کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’ برطانیہ روم معاہدے کا دستخط کنندہ ہے، ہم نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ہے۔’دو روز قبل غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر اقوام عالم نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔آئرلینڈ کے وزیراعظم سمون ہیرس نے کہا تھا کہ بینجمن نتن یاہو آئرلینڈ آئے تو جرائم کی عالمی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں ان کی گرفتاری کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے محتاط انداز میں عالمی فوجداری عدالت کے کردار کی حمایت کی لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کا براہ راست حوالہ دینے سے اجتناب کیا تھا۔چین نے عالمی فوجداری عدالت سے غیرجانبدارانہ اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھنے پر زور دیا تھا جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کو ’شرمناک‘ قرار دیا تھا۔فیصلے کے بعد صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ آئی سی سی کا مطلب جو بھی ہو، اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی مماثلت نہیں ہے، انہوں نے کہا تھا کہ ہم اسرائیل کی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے سربراہ ابراہیم ال مصری کے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے ضمن میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ہیگ میں قائم آئی سی سی عدالت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری 8 اکتوبر 2023 سے 20 مئی 2024 تک نہتے شہریوں پر حملوں، بھوک اور غذائی کمی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی وجہ سے کیے گئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جنگ بندی، تیل کی قیمتوں میں استحکام

انڈین کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 5500 کلوگرام منشیات پکڑ لی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

ملک بدری جیسے خطرات کے باوجود انڈین شہری آخر کیوں امریکہ جانے کے خواب دیکھتے ہیں؟

جنوبی کوریا کی عدالت نے جان بوجھ کر وزن بڑھانے پر شہری کو سزا کیوں سنائی؟

روس کا جوہری اڈہ جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا وہ خفیہ نیوکلیئر بیس جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو بھی داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینی پڑتی ہے

’صدر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا‘، ٹرمپ پر درج مقدمہ خارج کرنے کی منظوری

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے پکڑا گیا؟

عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری: کیا برطانیہ نیتن یاہو کو گرفتار کرے گا؟

پی ٹی آئی مظاہرین سے اپیل ہے تشدد سے گریز کریں، امریکہ

15 ماہ کی ’حاملہ‘: بانجھ خواتین میں ’معجزانہ‘ طریقے سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے فاش ہوا؟

بھاری جسامت کے ملازم نے کمپنی پر کیا انوکھا کیس کردیا؟ جان کر لوگ بھی دنگ رہ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی