شام: کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق


شام کے شمالی شہر منبج کی نواحی شاہراہ پر کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 خواتین زخمی ہوگئیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق 14 اور زخمی ہونے والی تمام خواتین کسان تھیں، کسی گروپ نے فوری طور پر کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔شام کے سرکاری خبررساں ادارے ’سانا‘ کے مطابق علاقے میں 3 روز میں ہونے والا یہ دوسرا کار بم دھماکا ہے، ہفتے کو منبج کے مرکز میں کیے گئے کار بم دھماکے میں 4 شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہےکہ منبج شہر ترک سرحد کے جنوب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے فرات کے مغرب میں واقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو شام کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے 10 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے شام میں انسانی حقوق کے مبصر گروپ کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ شمالی حما کے گاؤں ارزا میں مسلح افراد کے حملے میں 10 شہری مارے گئے۔مبصر گروپ نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے گاؤں میں گھروں کے دروازوں پر دستک دی پھر سائلینسر سے لیس ہینڈ گن استعمال کرتے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلا دیں، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ایک رہائشی نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا تھا کہ 2 گاڑیوں میں 7 بندوق بردار افراد گاؤں میں داخل ہوئے اور ہتھیاروں کے معائنے کے بہانے گھروں کو نشانہ بنایا۔ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ مسلح افراد نے مردوں کو گھروں سے باہر نکالا اور پہلے انہیں زبردستی گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کیا اور پھر بے رحمی سے قتل کر دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

چین، کینیڈا اور میکسیکو سے تجارتی جنگ میں ’تکلیف‘ کا سامنا ہو سکتا ہے: ٹرمپ

بل گیٹس اپنے بچوں کیلئے کتنی دولت چھوڑ کر جائیں گے؟ جان کر عقل دنگ رہ جائے گی

تارکین وطن کو محدود کرنے کا منصوبہ، جرمنی میں ہزاروں افراد کا احتجاج

شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

شام: کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

’لندن کے فضا میں پیراشوٹ پھٹ گیا‘: وہ پانچ بدقسمت مؤجد جن کی تخلیقات ہی ان کی موت کی وجہ بنیں

پانچ بدقسمت موجد جن کی تخلیقات ہی ان کی موت کی وجہ بنیں

امریکہ میں یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں دوران ٹیک آف آگ بھڑک اٹھی

انڈین بجٹ میں افغانستان اور مالدیپ کی امداد میں اضافہ: ’دیگر ممالک کو امداد دے کر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم بھی ایک معاشی طاقت ہیں‘

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

جرمنی: امیگریشن قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا

نئی تجارتی جنگ کا خدشہ: ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر عائد ٹیکس امریکہ کی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

’چولی کے پیچھے کیا ہے‘، انڈیا میں دُلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کینسل

قطری وزیراعظم کا پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو: اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پہلے سعودی عرب بحال کرے گا یا قطر؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی