’چولی کے پیچھے کیا ہے‘، انڈیا میں دُلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کینسل


ایک وقت تھا جب شادی کی تقریبات میں دُلہے کے دوست احباب ہی بھنگڑا ڈالتے تھے اور دلہا دلہن صرف سٹیج پر بیٹھ کر ڈانس پرفارمنس دیکھتے تھے۔لیکن پھر جیسے جیسے وقت بدلا شادی کی تقریبات کے ٹرینڈز بھی بدلتے گئے۔ اب تو دلہا دلہن کی اینٹری بھی ناچتے گاتے ہوتی ہے جس کے لیے پہلے سے باقاعدہ ریہرسل کی جاتی ہے۔یہ سب نہ بھی ہو تو بھی دُلہا اور دُلہن کے قریبی دوست انہیں اپنے ساتھ ناچنے پر مجبور کر ہی دیتے ہیں جس سے سب ہی محظوظ ہوتے ہیں۔لیکن انڈیا میں ایک دلہا کا اپنے فنکشن پر ڈانس کرنا اُس کی شادی منسوخ ہونے کی ہی وجہ بن گیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ دہلی میں جب دُلہا بارات لے کر پہنچا تو اس کے دوست ڈانس کرنے کے لیے اصرار کرتے رہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جیسے ہی گانا ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ بجنا شروع ہوا، دُلہا خود کو روک نہ پایا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈانس میں شامل ہو گیا۔تقریب میں شریک بہت سے لوگ اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دلہے کو سراہتے رہے لیکن دلہن کے والد کو یہ ڈانس ایک آنکھ نہ بھایا۔انہوں نے دُلہا کے رقص کو ’نامناسب‘ کہتے ہوئے تقریب روک دی اور شادی ہی کینسل کر دی۔ دُلہن کے والد کا کہنا تھا کہ دلہے کے ڈانس سے ان کے ’خاندانی اقدار کی تضحیک‘ ہوئی ہے۔دُلہن آنکھوں میں آنسو لیے بیٹھی تھی جبکہ دُلہا نے لڑکی کے والد کو سمجھانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا کہ یہ ڈانس صرف ’تفریح‘ کے لیے تھا لیکن انہوں نے ایک نہ سُنی۔دلہن کے خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق دُلہن کے والد نے اپنی بیٹی اور دُلہے کے خاندان کے درمیان مزید رابطے سے بھی منع کیا۔رواں سال جنوری میں بینگلورو میں شراب پی کر آنے والے دُلہے کو اُس وقت بغیر دلہن کے واپس جانا پڑا جب لڑکی کی ماں نے کھلے عام اعلان کیا کہ ’میں اپنی بیٹی ایسے شخص کے حوالے نہیں کر سکتی۔‘دُلہا اور اس کے دوست شادی کی رسومات کے لیے منڈپ پر پہنچے تو لڑکی کی ماں کو فوراً انداز ہو گیا کہ وہ نشے میں ہیں، جس پر انہوں نے اسی وقت ایکشن لیا۔اسی طرح گذشتہ سال دسمبر میں اُتر پردیش میں ایک دُلہے نے کھانے میں تاخیر پر اپنی شادی کینسل کر دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ میں یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں دوران ٹیک آف آگ بھڑک اٹھی

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

جرمنی: امیگریشن قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا

نئی تجارتی جنگ کا خدشہ: ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر عائد ٹیکس امریکہ کی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

’چولی کے پیچھے کیا ہے‘، انڈیا میں دُلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کینسل

قطری وزیراعظم کا پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو: اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پہلے سعودی عرب بحال کرے گا یا قطر؟

شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ایران کی جانب سے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

سوڈان میں باغی فوج کا بازار پر حملہ ، 56 افراد ہلاک ، 158 زخمی

صدر ٹرمپ کے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کے ممکنہ اثرات کیا ہوں گے؟

تجارتی جنگ کا آغاز، کینیڈین وزیراعظم کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

’بچہ اپنے پاس رکھا تو جہنم میں جاؤں گی‘: مسیحیوں کا وہ خفیہ فرقہ جو ماؤں کو بچوں سے رشتہ ترک کرنے پر راغب کرتا ہے

جنگ بندی معاہدہ، مزید 183 فلسطینی قیدی رہا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی