جنگ بندی معاہدہ، مزید 183 فلسطینی قیدی رہا


حماس کی جانب سے مزید 3 یرغمالیوں کو چھوڑے جانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حماس نے تصدیق کی کہ 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، ان میں سے 150 غزہ پہنچے جبکہ 32 مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ میں بس سے اترے، جہاں ایک بڑے ہجوم نے ان کا استقبال کیا، مزید کہنا تھا کہ رہائی پانے والے ایک قیدی کو مصر جلاوطن کر دیا جائے گا۔اسرائیل کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے علی البرغوتی نے بتایا کہ میں خوشی محسوس کرتا ہوں، حالانکہ ہم نے درد اور مشکلات کے دن گزارے۔علی البرغوتی کا کہنا تھا کہ عمر قید کی سزا ختم ہوگئی اور قبضہ بھی ایک دن ختم ہو جائے گا، جبکہ رام اللہ میں ان کے ارد گرد موجود ہجوم نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔واضح ہے کہ آج ان کی رہائی سے کئی گھنٹے قبل جنوبی اور شمالی غزہ میں دو الگ الگ مقامات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کیتھ سیگل، اوفر کلڈرون اور یارڈن بیبس کو چھوڑا گیا تھا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کا کہنا تھا کہ غزہ میں قید قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ بیرون ملک علاج کی ضرورت رکھنے والے 50 فلسطینیوں کو مصر کے ساتھ دوبارہ کھولے گئے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔اس سے قبل 30 جنوری کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا دور ہوا تھا، جہاں 2 خواتین سمیت مزید 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کے بدلے صہیونی ریاست نے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی شہریوں کو رہا کر دیے تھے۔یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 47 ہزار 460 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اس دوران حماس کی زیر قیادت حملوں میں اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ان یرغمالیوں کی رہائی کا عمل بتدریج جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تارکین وطن کو محدود کرنے کا منصوبہ، جرمنی میں ہزاروں افراد کا احتجاج

شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

شام: کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

امریکہ میں یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں دوران ٹیک آف آگ بھڑک اٹھی

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

جرمنی: امیگریشن قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا

نئی تجارتی جنگ کا خدشہ: ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر عائد ٹیکس امریکہ کی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

’چولی کے پیچھے کیا ہے‘، انڈیا میں دُلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کینسل

قطری وزیراعظم کا پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو: اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پہلے سعودی عرب بحال کرے گا یا قطر؟

شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ایران کی جانب سے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

سوڈان میں باغی فوج کا بازار پر حملہ ، 56 افراد ہلاک ، 158 زخمی

صدر ٹرمپ کے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کے ممکنہ اثرات کیا ہوں گے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی