حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا


لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے 2 سابق سربراہان شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کا اعلان کردیا۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کا جنازہ اور تدفین 23 فروری بروز اتوار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دوماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے باعث حسن نصر اللہ کا جنازہ عوامی سطح پر نہیں کیا جاسکتا تھا جس کی وجہ سے ان کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب ان کی نماز جنازہ بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔شیخ نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ حسن نصر اللہ کے ساتھ ان کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کا جنازہ بھی بطور سیکرٹری جنرل حزب اللہ ہی ہوگا کیونکہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے چند روز بعد ہی ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا تھا تاہم ان کے سیکرٹری جنرل بننےکے اعلان سے ایک، دو روز قبل ہی وہ شہید ہوگئے تھے۔شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھاکہ حسن نصر اللہ کی تدفین بیروت میں ہی ہوگی جبکہ ہاشم صفی الدین کی تدفین ان کے آبائی علاقے دیر قانون النھر میں ہوگی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور حزب نے اگلے روز حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔بعد ازاں 5 اکتوبر کو بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے بعد 23 اکتوبر کو اسرائیل نے اس بمباری میں حسن نصر اللہ کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد حزب اللہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ میں یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں دوران ٹیک آف آگ بھڑک اٹھی

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

جرمنی: امیگریشن قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا

نئی تجارتی جنگ کا خدشہ: ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر عائد ٹیکس امریکہ کی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

’چولی کے پیچھے کیا ہے‘، انڈیا میں دُلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کینسل

قطری وزیراعظم کا پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو: اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پہلے سعودی عرب بحال کرے گا یا قطر؟

شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ایران کی جانب سے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

سوڈان میں باغی فوج کا بازار پر حملہ ، 56 افراد ہلاک ، 158 زخمی

صدر ٹرمپ کے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کے ممکنہ اثرات کیا ہوں گے؟

تجارتی جنگ کا آغاز، کینیڈین وزیراعظم کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

’بچہ اپنے پاس رکھا تو جہنم میں جاؤں گی‘: مسیحیوں کا وہ خفیہ فرقہ جو ماؤں کو بچوں سے رشتہ ترک کرنے پر راغب کرتا ہے

جنگ بندی معاہدہ، مزید 183 فلسطینی قیدی رہا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی