ایران کی جانب سے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی


ایران نے نئے بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کردی جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ 17 سو کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میزائل کی رونمائی کی دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر مسعود پیزشکیان نے بھی شرکت کی۔سرکاری ٹیلی ویژن نے اس میزائل کی تصاویر نشر کیں، میزائل کو فارسی زبان میں اعتماد یعنی ٹرسٹ کا نام دیا گیا، اس کی رینج کو نوٹ کرتے ہوئے اسے ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے بنایا گیا جدید ترین بیلسٹک میزائل قرار دیا گیا۔مغربی ممالک ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں پیشرفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔اس جدید ترین ڈیزائن کردہ میزائل سمیت ایران کے دیگر میزائل اپنے دیرینہ دشمن اسرائیل کو کامیابی سے ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جیسا کہ اس نے گزشتہ سال 2 بار اسے اس وقت نشانہ بنایا تھا جب غزہ تنازع نے شدت اختیار کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔اس موقع پر مسعود پیزشکیان نے ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ دفاعی صلاحیتوں اور خلائی ٹیکنالوجیز کی ترقی کا مقصد یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی ملک ایرانی سرزمین پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے۔تقریب میں مقامی طور پر تیار کردہ 3 سیٹلائٹس بھی پیش کی گئیں جن میں تقریباً 34 کلو گرام کا مواصلاتی ماڈل جسے ناواک کا نام دیا گیاشامل تھا، اس کے علاوہ پارس-ون اور پارس- ٹو کے تازہ ترین ورژن بھی شامل ہیں۔یہ تقریب ایران کے قومی ایرو اسپیس ڈے کے موقع پر منعقد کی گئی، جب کہ چند روز بعد یعنی 10 فروری 1979 کو اسلامی جمہوریہ کے قیام کی 46 ویں سالگرہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں واپسی کے بعد سے جنہوں نے اپنی پہلی مدت صدارت میں ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اختیار کی، تہران نے طاقت کے متعدد مظاہرے کیے جن میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں اور زیر زمین فوجی اڈوں کی نمائش بھی شامل ہے۔ایران نے ہفتے کے روز کروز میزائل کے نئے ماڈل کی بھی رونمائی جسے غدر-380 کا نام دیا گیا، جس کے بارے میں بحریہ کے ایک کمانڈر نے کہا تھا کہ یہ اینٹی جیمنگ کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رینج ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی ہے۔اس کے علاوہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی کا اشارہ دیا جب کہ یہ پروگرام کئی دہائیوں سے مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی کی وجہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ میں یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں دوران ٹیک آف آگ بھڑک اٹھی

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

جرمنی: امیگریشن قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا

نئی تجارتی جنگ کا خدشہ: ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر عائد ٹیکس امریکہ کی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

’چولی کے پیچھے کیا ہے‘، انڈیا میں دُلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کینسل

قطری وزیراعظم کا پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو: اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پہلے سعودی عرب بحال کرے گا یا قطر؟

شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ایران کی جانب سے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

سوڈان میں باغی فوج کا بازار پر حملہ ، 56 افراد ہلاک ، 158 زخمی

صدر ٹرمپ کے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کے ممکنہ اثرات کیا ہوں گے؟

تجارتی جنگ کا آغاز، کینیڈین وزیراعظم کا امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

’بچہ اپنے پاس رکھا تو جہنم میں جاؤں گی‘: مسیحیوں کا وہ خفیہ فرقہ جو ماؤں کو بچوں سے رشتہ ترک کرنے پر راغب کرتا ہے

جنگ بندی معاہدہ، مزید 183 فلسطینی قیدی رہا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی