بل گیٹس اپنے بچوں کیلئے کتنی دولت چھوڑ کر جائیں گے؟ جان کر عقل دنگ رہ جائے گی


مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس عرصے سے فلاحی کاموں کے لیے اپنی دولت عطیہ کر رہے ہیں، مگر وہ اب تک کتنے ارب ڈالرز عطیہ کرچکے ہیں؟ اس سوال کا جواب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ وہ اپنے فلاحی ادارے سمیت دیگر منصوبوں پر اب تک کتنی رقم عطیہ کرچکے ہیں تاکہ امراض کی روک تھام اور غربت کی شرح کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ 'میں اب تک 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم اس مقصد کے لیے خرچ کرچکا ہوں مگر میں اپنی مزید دولت فلاحی کاموں پرخرچ کرنا چاہتا ہوں'۔یعنی بل گیٹس اب تک بیلجیئم کی معشیت جتنی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کرچکے ہیں۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 60 ارب ڈالرز انہوں نے اب تک اپنے ادارے کو دیے جبکہ باقی رقم دیگر منصوبوں پر خرچ کی۔بل گیٹس نے بتایا کہ 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کے باوجود ان کے روزمرہ کے طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آٗئی۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے کوئی ذاتی قربانی نہیں دی، میں نے کسی قسم کی کمی محسوس نہیں کی، اب بھی میں نجی طیارے اور دیگر آسائشات سے لطف اندوز ہو رہا ہوں'۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ عطیہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں مگر ان کے تینوں بچوں کے حصے میں کیا آئے گا؟انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ جب وہ دنیا سے چلے جائیں گے تو کیا ان کے بچے غریب ہو جائیں گے؟ تو بل گیٹس نے جواب دیا کہ وہ تینوں کے لیے مناسب رقم چھوڑ کر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 'ایسا نہیں ہوگا، میں ان کے نام بہت زیادہ رقم تو نہیں کروں گا مگر انہیں کوئی کمی محسوس نہیں ہوگی'۔بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق بل گیٹس 160 ارب ڈالرز سے زیادہ کے مالک ہیں تو بچوں کے لیے اس میں سے کچھ فیصد دولت بھی کافی زیادہ ہوگی۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں بچوں کو سوشل میڈیا سے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے اور آسٹریلیا کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ عقلمندانہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر آپ کا بہت زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے جبکہ آپ فکرمند رہتے ہیں کہ دیگر آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

چین، کینیڈا اور میکسیکو سے تجارتی جنگ میں ’تکلیف‘ کا سامنا ہو سکتا ہے: ٹرمپ

بل گیٹس اپنے بچوں کیلئے کتنی دولت چھوڑ کر جائیں گے؟ جان کر عقل دنگ رہ جائے گی

تارکین وطن کو محدود کرنے کا منصوبہ، جرمنی میں ہزاروں افراد کا احتجاج

شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

شام: کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

’لندن کے فضا میں پیراشوٹ پھٹ گیا‘: وہ پانچ بدقسمت مؤجد جن کی تخلیقات ہی ان کی موت کی وجہ بنیں

پانچ بدقسمت موجد جن کی تخلیقات ہی ان کی موت کی وجہ بنیں

امریکہ میں یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں دوران ٹیک آف آگ بھڑک اٹھی

انڈین بجٹ میں افغانستان اور مالدیپ کی امداد میں اضافہ: ’دیگر ممالک کو امداد دے کر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم بھی ایک معاشی طاقت ہیں‘

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

جرمنی: امیگریشن قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا

نئی تجارتی جنگ کا خدشہ: ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر عائد ٹیکس امریکہ کی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

’چولی کے پیچھے کیا ہے‘، انڈیا میں دُلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کینسل

قطری وزیراعظم کا پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو: اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات پہلے سعودی عرب بحال کرے گا یا قطر؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی