پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 739 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار484 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد کو چھو لیادوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ، انٹربینک میں ڈالر9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔واضح رہے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں کاروبار کے آغاز پر سستا ہو جاتا ہے تاہم کاروباری دن کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔