اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ صحافیوں کے حقوق پر مثبت بات کی ،صحافیوں کےساتھ ہمارا وجود قائم ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیانے سخت حالات میں بھی مثبت رپورٹنگ کی ،اسمبلیاں جمہوریت کی علمبردار ہیں،آئین میں تمام طبقات کومساوی حقوق دیئےگئے۔سرکاری حج سکیم :واجبات کی تیسری قسط وصولی کا شیڈول جاریصحافیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،میڈیا کی مدد سے سی پی اے علاقائی کانفرنس کو کامیاب کرناہے،میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں۔آئین میں میڈیا کابنیادی حق تسلیم کیاگیا ہے،کسی کو آئینی حق تسلیم نہیں تو اس پردلیل سے بات کروں گا۔پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاریوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،جو بھی عوامی مفاد کی بات کی، کسی ایک موقع پر بھی مریم نواز نے انکار نہ کیا۔