لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں نفرتوں کی گنجائش نہیں ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 10 فروری سے شروع ہو گا۔ اور 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 9 فروری کو ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کریں گی۔ جبکہ پنجاب کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو ہوں گے۔ نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے کار شو 16 فروری کو ہو گا۔یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ، بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں ، سکیورٹی ذرائعوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں کے لیے تحفہ ہے۔ اور ہم نے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے۔ پنجاب کی روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے اور یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں ہے۔