ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیں گے: آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ملکی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں جب کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے شہدا افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی، شرکا نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فورم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔علاوہ ازیں، فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نا اندیش اور اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا اور انہیں غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز نے فتنتہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔فورم نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کے عبوری افغان حکومت فتنہ الخوارج کی موجودگی سے انکار کی بجائے اس کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کرے۔کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور فتنہ الخوارج کے ضمن میں جاری شدہ تمام ضروری اقدامات اور حکمت عملی کو جاری رکھا جائے گا جو پاکستان اور اُس کے عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔فورم نے بلوچستان میں عوام پر مرکوز سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ احساس ِ محرومی کے من گھڑت بیانیے کی نفی کی جا سکے۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ملکی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ اس قسم کے بیانات، اپنے عوام اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کی اندرونی خلفشار اور اُس کی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں جب کہ کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، انشا اللہ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برف باری، سردی میں اضافہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع

حاجیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اخراجات سے بچی رقم واپس کرنے کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش کا اعلان

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر، اہم تبدیلیاں کا اعلان

’سکیورٹی خدشات، واپس بھجوایا جائے‘، امریکی خاتون کے معاملے پر پولیس کا اعلیٰ حکام کو خط

انڈین فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں: آرمی چیف

ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیں گے: آرمی چیف

تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور اے ٹی سی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیا

عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ، بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں ، سکیورٹی ذرائع

وزرائے مملکت اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

پنجاب میں نفرتوں کی گنجائش نہیں ہے، مریم نواز

اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی