پارلیمنٹیرینز کے بعد وزرائے مملکت اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، وفاقی و زراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کیاگیا ہے۔جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور اے ٹی سی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم 1975 کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی، شق تین وزراء کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے۔اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے، وزراء کے الاؤنس اور گاڑی وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں، ترمیم کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔