حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری


وفاقی حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا، تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس موقع ملک بھر میں 5فروری کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ،جلوس ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر انیس سو نوے سے منایا جا رہا ہے، اس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی آزاد کشمیر منایا جانا ایک مستقل روایت بن گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا تھا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اسے دو وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ سال 31 اکتوبر سے ہوگیا تھا، ساتھ ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کردیا تھا جو 5 اگست سے اب تک جاری ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مواصلاتی نظام کی بندش کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے اور شہری اپنے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، تاہم گزشتہ ماہ خطے میں محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بحال کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عوام کو مشکلات ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع

حاجیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اخراجات سے بچی رقم واپس کرنے کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش کا اعلان

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر، اہم تبدیلیاں کا اعلان

’سکیورٹی خدشات، واپس بھجوایا جائے‘، امریکی خاتون کے معاملے پر پولیس کا اعلیٰ حکام کو خط

انڈین فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں: آرمی چیف

ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیں گے: آرمی چیف

تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور اے ٹی سی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیا

عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ، بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں ، سکیورٹی ذرائع

وزرائے مملکت اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

پنجاب میں نفرتوں کی گنجائش نہیں ہے، مریم نواز

اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کی یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی