اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع


اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا، 5 ججز نے سنیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ ججز کی ریپریزنٹیشن میں کہا گیا کہ جج جس ہائی کورٹ میں تعینات ہوتا ہے، اُسی ہائی کورٹ کیلئے حلف لیتا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھی ججز ریپریزنٹیشن کی کاپی بھیجوا دی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی منظوری سے گزشتہ روز ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی ریپریزنٹیشن بھیجنے والوں میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے الگ سے ریپریزنٹیشن فائل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کی ریپریزنٹیشن میں کہا گیا کہ جج جس ہائی کورٹ میں تعینات ہوتا ہے، اُسی ہائی کورٹ کیلئے حلف لیتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس میں مزید کہا گیا کہ آئین کی منشاء کے مطابق دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے پر جج کو نیا حلف لینا پڑتا ہے، دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کی سنیارٹی نئے حلف کے مطابق طے ہو گی۔عدالتی ذرائع نے کہا کہ ججز کی جانب سے دائر ریپریزنٹیشن سنیارٹی سے متعلق ہے، ججز کے تبادلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ سنیارٹی کا مسئلہ حل ہونے تک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس ملتوی کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برف باری، سردی میں اضافہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع

حاجیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اخراجات سے بچی رقم واپس کرنے کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش کا اعلان

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر، اہم تبدیلیاں کا اعلان

’سکیورٹی خدشات، واپس بھجوایا جائے‘، امریکی خاتون کے معاملے پر پولیس کا اعلیٰ حکام کو خط

انڈین فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں: آرمی چیف

ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیں گے: آرمی چیف

تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور اے ٹی سی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیا

عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ، بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں ، سکیورٹی ذرائع

وزرائے مملکت اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

پنجاب میں نفرتوں کی گنجائش نہیں ہے، مریم نواز

اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں گے، وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی