ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے: وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے۔منگل کو اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’گرین چینل نواز شریف کا بڑا کارنامہ تھا اور اسے دوبارہ شروع کریں گے۔ وزیر خزانہ سے کہوں گا کہ اس کے لیے آپ کے ساتھ بیٹھیں۔ گرین چینل کو چلانے میں آپ کا کردار ہو گا اور اسے ریڈ یا ییلو چینل میں نہ بدلنے دیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’اوورسیز پاکستانیز کی ترسیلات زر میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے لیے حکومت آپ کی شکر گزار ہے۔ ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔‘شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’آپ کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ’ایمبیسڈر ایٹ لارج‘ بنایا جائے گا اور نیلا پاسپورٹ دیا جائے گا۔’مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں ایک کروڑ پاکستانی بس رہے ہیں۔ ہم ایک کیٹیگری بنائیں گے اور دنیا کے مختلف حصوں سے ان پاکستانیوں کو ’ایمبیسڈر ایٹ لارج‘ بنائیں گے اور ان کو بلیو پاسپورٹ بھی دیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہلاک، نامعلوم حملہ آور فرار

پنجاب حکومت کا رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

یوم کشمیر: لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

صدر آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد

ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برف باری، سردی میں اضافہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع

حاجیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اخراجات سے بچی رقم واپس کرنے کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش کا اعلان

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر، اہم تبدیلیاں کا اعلان

’سکیورٹی خدشات، واپس بھجوایا جائے‘، امریکی خاتون کے معاملے پر پولیس کا اعلیٰ حکام کو خط

انڈین فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں: آرمی چیف

ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیں گے: آرمی چیف

تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی