کوئٹہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہلاک، نامعلوم حملہ آور فرار


کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے  منگل کو فائرنگ کرکے محکمہ جیل خانہ جات کے افسر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق محمد قاسم رئیسانی کو کوئٹہ کے پولیس تھانہ سول لائن کی حدود میں جیل روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ایس ایچ او سول لائن نعمت اللہ خلجی نے اردو نیوز کو بتایا کہ محمد قاسم منگل کی رات کو اپنی گاڑی میں جیل سے بازار جارہے تھے۔ ’راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔‘جیل حکام کے مطابق محمد قاسم ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی- مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں-پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے- اس علاقے میں رواں ہفتے فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے- چند روز پہلے بلوچستان کانسٹیبلری کے ریپڈ رسپانس گروپ کے ایک اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا- اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی-

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بانی پی ٹی آئی نے التماس کی کہ مجھے ایک اور موقع دیا جائے، بیرسٹر عقیل

عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، وزیراعظم

لاہور، ایک ماہ میں 6 لاکھ 73 ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے

کوئٹہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہلاک، نامعلوم حملہ آور فرار

پنجاب حکومت کا رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

یوم کشمیر: لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

صدر آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد

ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برف باری، سردی میں اضافہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع

حاجیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اخراجات سے بچی رقم واپس کرنے کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش کا اعلان

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر، اہم تبدیلیاں کا اعلان

’سکیورٹی خدشات، واپس بھجوایا جائے‘، امریکی خاتون کے معاملے پر پولیس کا اعلیٰ حکام کو خط

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی