ن لیگ کے رہنماء بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے التماس کی کہ مجھے ایک اور موقع دیا جائے۔ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ جس صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے زیادہ دہشت گردی وہاں ہے۔وزیر اعظم کا رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلانبانی پی ٹی آئی کی کہیں منتقلی کے حوالے سے کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی، نتھیا گلی اور بنی گالہ شفٹ کرنے کی باتیں علی امین کی خود اخذ کی ہوئی ہیں، پی ٹی آئی کو سنگجانی کے مقام پر احتجاج کا ضرور کہا گیا تھا۔ایسا نہیں کہ ہم مذاکرات کے عمل سے پیچھے ہٹ گئے ہوں، حکومتی کمیٹی مذاکرات کو چھوڑ کر نہیں گئی ، ہم نے ان کا انتظار کیا، کسی بھی معاملات پر آمنے سامنے بیٹھ کر بات کی جاتی ہے۔مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی ڈیمانڈ بھی آئی تھی، مذاکراتی عمل ختم ہوا تو باتیں باہر آئیں، اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق باقاعدہ قانون بن چکا ہے، اسلام آباد میں سنگجانی میں ہی احتجاج ہوسکتا ہے۔