ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹو ڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل کا سوال


سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ  نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے26ویں آئینی ترمیم کیس میں تمام فریقین کونوٹسز جاری کر دیےدوران سماعت دلائل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف بی علی کیس کا 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟۔سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ ایف بی علی کیس میں بھی کہا گیا ہے کہ سویلینز کا ٹرائل بنیادی حقوق پورے کرنے کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ آئینی بینچجسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ایف بی علی خود بھی ایک سویلین ہی تھے، ان کا کورٹ مارشل کیسے ہوا؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی ضروری ہے، عدالت نے قرار دیا کہ ٹرائل میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ اسی لیے ایوب خان کے دور میں حبیب جالب نے نظم لکھی میں نہیں مانتا، ایسے دستور کو میں نہیں مانتا، ایف بی علی بعد میں کینیڈا شفٹ ہوئے جہاں وہ کینیڈین آرمی کے ممبر بن گئے۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس میں کہا کہ ہم ایک فیصلے کے خلاف اپیل سن رہے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا اس اپیل میں ہم 187 کے اختیار استعمال کرسکتے ہیں؟۔ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے مجرمان کی “رحم کی پٹیشنز” سامنے آگئیںجسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹو ڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟  سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ میں نے بہت ریسرچ کی ایسی کوئی سیکشن دنیا میں نہیں، ہمارا آئین کا آرٹیکل 175 تین آزاد ٹرائل کو یقینی بناتا ہے، بھارت میں ہمارے آئین کے آرٹیکل 175 تین جیسی کوئی چیز شامل نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور اے ٹی سی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیا

عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ، بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں ، سکیورٹی ذرائع

وزرائے مملکت اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

پنجاب میں نفرتوں کی گنجائش نہیں ہے، مریم نواز

اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کی یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں پر ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں، شہباز شریف

پاکستان ریلوے کا جدیدیت کی طرف اہم قدم

کیسز جلد پراسس نہ ہوئے تو بیرون ملک جانے کے منتظر افغان ڈی پورٹ ہوں گے: پاکستان

سرکاری حج سکیم :واجبات کی تیسری قسط وصولی کا شیڈول جاری

ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹو ڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل کا سوال

میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی