مراکش کشتی حادثہ: 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل، تعلق پاکستان سے نکلا


مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کےمطابق مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں اور 13 لاشوں کی شناخت کے عمل کے دوران ان کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا جب کہ کشتی حادثے کے بعد مقامی حکام کو 27 سے زائد لاشیں نہیں ملیں۔ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں۔ذرائع کے مطابق ملنے والی 13 لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر دستاویز تھیں، اب جلد ان 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کاعمل شروع کیاجائے گا، جلد شناخت شدہ لاشوں کی فہرست وزارت خارجہ کو بھجوا دی جائے گی جس کے بعد لاشوں کی واپسی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔سفیان علی ولد جاوید اقبال کی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر VF1812352 ہے۔ سجاد علی ولد محمد نواز کی بھی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر XX1836111 ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091، قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 جبکہ محمد وقاص ولد ثناء اللّٰہ کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر DJ6315471 ہے۔محمد اکرم ولد غلام رسول کی پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام شبیر پاسپورٹ نمبر CZ5133683، قیصر اقبال ولد محمد اقبال کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر GR1331413 ہے۔دانش رحمٰن ولد محمد نواز پاسپورٹ نمبر SE9154371، محمد سجاول ولد رحیم دین پاسپورٹ نمبر AY5593661، شہزاد احمد ولد ولایت حسین پاسپورٹ نمبر GN1162802، احتشام ولد طارق محمود پاسپورٹ نمبر CE1170122 کی بھی شناخت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کو صرف 13 پاکستانیوں کی لاشیں ہی ملی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں پر ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں، شہباز شریف

پاکستان ریلوے کا جدیدیت کی طرف اہم قدم

کیسز جلد پراسس نہ ہوئے تو بیرون ملک جانے کے منتظر افغان ڈی پورٹ ہوں گے: پاکستان

سرکاری حج سکیم :واجبات کی تیسری قسط وصولی کا شیڈول جاری

ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹو ڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل کا سوال

میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی

اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار

مراکش کشتی حادثہ: 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل، تعلق پاکستان سے نکلا

سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال پر حکومت کا بژا اقدام

افغان مہاجرین کو جڑواں شہروں سے بے دخل کرنے کا فیصلہ

آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ جسٹس مندوخیل کا سوال

کرم کے فریقین کا پشاور میں جرگہ ، سڑکیں کھولنے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی