کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لے کر کھلایا جاتا ہے، شاہد آفریدی


کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا کہ سفارش کی بنیاد اور پیسے لے کر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو ٹیم کیسے آگے جائے گی؟قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، بلکہ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ جب بھی آپ کو میری ضرورت ہو گی تو میں حاضر ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں گراس روٹ لیول پر بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔ جبکہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے اسٹارز کو پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہی کیوں کوچنگ یا عہدوں کی ضرورت ہے؟یہ بھی پڑھیں: بیٹے کو مہینے میں دو بار ملنے دبئی جاتا ہوں، شعیب ملکشاہد آفریدی نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کے ساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے۔ جو بلے بازوں کے ساتھ ان کی تکنیک پر کام کر سکیں اور سکھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کی سطح پر موجود ریجنز کے پریزیڈنٹ کھلاڑیوں سے پیسے لے کر اور سفارش پر انہیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں تو اس طرح کہاں سے کرکٹ آگے جائے گی؟۔سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ بچے کو نیچے سے ہی انصاف فراہم نہیں کر رہے تو کون سے نتائج کی توقع کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا انداز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

آسٹریلوی کرکٹرمنشیات کیس میں قصور وار قرار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

وزیر اعظم نے قومی فٹ بالر کی بدحالی کا نوٹس لے لیا

راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر آگئے۔۔ سابق بھارتی کرکٹر کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟ تصویر وائرل

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دئیے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو اہم ذمہ داری سونپ دی

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دبدئیے

اسلام آباد یونائیٹڈ میں اچانک اہم تبدیلیاں کیوں کی گئیں؟

ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

24 میں سے 23 میچز جیتنے والی انڈین ٹیم کی کامیابی کا راز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی