صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے اہم فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔22 سالہ اوپنر صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی صائم ایوب کی ری ہیب کا عمل جاری ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے ٹرافی کی رونمائیبرطانوی معالجین منگل کو مفصل طبی جائزہ لینے کے بعد صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرا پیش کریں گے، طبی رائے کی روشنی میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں صائم ایوب کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔امرقابل ذکر ہے کہ صائم ایوب نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے جبکہ پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان کی دعوت پر لندن میں مقیم ہیں اور ان کی ری ہیب میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک نہ ہوسکے اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں بھی پاکستان ان کی خدمات سے محروم رہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ٹور کب سے شروع؟

پاکستان کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار کون؟ تہلکہ خیز انکشاف

پی ایس ایل میں شامل 2 نئی ٹیموں کے نام کیا ہوں گے؟

ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دو سال کی پابندی عائد

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلیں گے

نیشنل ٹی20 کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر وہاب ریاض تنقید کی زد میں

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا انداز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

آسٹریلوی کرکٹرمنشیات کیس میں قصور وار قرار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

وزیر اعظم نے قومی فٹ بالر کی بدحالی کا نوٹس لے لیا

راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر آگئے۔۔ سابق بھارتی کرکٹر کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟ تصویر وائرل

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دئیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی