پی ایس ایل میں شامل 2 نئی ٹیموں کے نام کیا ہوں گے؟


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بعد 2 نئی ٹیموں کے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال کے آخر تک لیگ کیلئے مزید 2 نئی ٹیمیں مل سکتی ہیں۔پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ لیگ کا آغاز ایسے وقت میں ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پہلا منصوبہ تھی، جس کیلئے پی ایس ایل کو لانچ کیا گیا، آج ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے علاوہ دیگر شہروں میں میچز کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں میچز پشاور سمیت دیگر نئے شہروں میں بھی کروائے جائیں گے۔اسوقت پاکستان سپر لیگ میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں جبکہ مزید 2 ٹیموں کے بعد ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمز کی تعداد 8 ہوجائے گی۔سی ای او پی ایس ایل نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی مزید 2 ٹیمیں کونسی ہوں گی اور ان کے کیا نام ہوں گے۔دوسری جانب پی سی بی کے مطابق 2025 کے سیزن میں 8 اپریل کو پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں آغاز 11 اپریل سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان

وزیراعظم نے فٹبالر محمد ریاض کو امدادی چیک دیکر نوکری کا انتظام بھی کر دیا

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ٹور کب سے شروع؟

پاکستان کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار کون؟ تہلکہ خیز انکشاف

پی ایس ایل میں شامل 2 نئی ٹیموں کے نام کیا ہوں گے؟

ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دو سال کی پابندی عائد

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلیں گے

نیشنل ٹی20 کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر وہاب ریاض تنقید کی زد میں

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا انداز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

آسٹریلوی کرکٹرمنشیات کیس میں قصور وار قرار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

وزیر اعظم نے قومی فٹ بالر کی بدحالی کا نوٹس لے لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی