آسٹریلوی کرکٹرمنشیات کیس میں قصور وار قرار


آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دیدیا گیا، انہیں رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کیخلاف فیصلہ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد سنایا جس میں جیوری نے کرکٹر کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین میں سہولت کاری میں ملوث پائے گئے، انہیں بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات کا کیس 2021ء سے چلتا آرہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک گل بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیے گئے۔ کینگرو کھلاڑی نے تسلیم کیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے آدھا گرام کوکین 200 ڈالرز میں خریدتے تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کو رواں برس کے آخر میں سزا سنائی جاسکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان

وزیراعظم نے فٹبالر محمد ریاض کو امدادی چیک دیکر نوکری کا انتظام بھی کر دیا

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ٹور کب سے شروع؟

پاکستان کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار کون؟ تہلکہ خیز انکشاف

پی ایس ایل میں شامل 2 نئی ٹیموں کے نام کیا ہوں گے؟

ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دو سال کی پابندی عائد

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلیں گے

نیشنل ٹی20 کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر وہاب ریاض تنقید کی زد میں

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا انداز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

آسٹریلوی کرکٹرمنشیات کیس میں قصور وار قرار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی