نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان


نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی کپتانی مائیکل بریسویل کریں گے۔کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک اِنفو کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں رنرز اپ رہنے والی کیوی ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔جو کیوی کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے جائیں گے اُنہیں بھی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔آئی پی ایل کنٹریکٹ کی وجہ سے ڈیوون کونوے، رچن رویندرا، مچل سینٹنر، گلین فلپس اور لوکی فرگوسن قومی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔مائیکل بریسویل دوسری مرتبہ نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔اس سے قبل 2024 میں انہوں نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کی قیادت کی تھی۔پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے کیوی سکواڈ میں بین سیئرز، اِش سوڈھی، کائل جیمیسن اور وِل رورک کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں انجرڈ ہونے والے فاسٹ بولر میٹ ہینری بھی چوتھے اور پانچویں ٹی20 کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔جو کیوی کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے جائیں گے اُنہیں بھی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)کیوی سکواڈ میں فِن ایلن، جمی نیشم اور ٹِم سائفرٹ بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سپرسٹار کیوی بیٹر کین ولیمسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باعث سلیکشن کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے لیے ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فِن ایلن، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیکری فولکس (صرف چوتھے اور پانچویں ٹی20 کے لیے)، مچل ہے، میٹ ہینری (صرف چوتھے اور پانچویں ٹی20 کے لیے)، کائل جیمیسن (پہلے تین ٹی20 میچوں کے لیے)، ڈیرل مِچل، جمی نیشم، وِل او رُورک (پہلے تین میچوں کے لیے)، ٹِم روبنسن، بین سیئرز، ٹِم سائفرٹ اور اِش سوڈھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

نیشنل ٹی20 کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر وہاب ریاض تنقید کی زد میں

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا انداز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

آسٹریلوی کرکٹرمنشیات کیس میں قصور وار قرار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

وزیر اعظم نے قومی فٹ بالر کی بدحالی کا نوٹس لے لیا

راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر آگئے۔۔ سابق بھارتی کرکٹر کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟ تصویر وائرل

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دئیے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو اہم ذمہ داری سونپ دی

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دبدئیے

اسلام آباد یونائیٹڈ میں اچانک اہم تبدیلیاں کیوں کی گئیں؟

ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی