یوکرین کے بارے میں فیصلہ امریکہ نہیں ماسکو کرے گا، روس


ماسکو: روس نے کہا ہے ک یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکہ نہیں ماسکو کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاکارووا نے کہا کہ روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے سے فیصلے روس خود کرے گا۔انہوں نے کہا کہ روسی فیڈریشن کی پوزیشن کچھ فریقین، معاہدوں اور کوششوں کی وجہ سے فیڈریشن سے باہر نہیں بلکہ اندر طے ہوتی ہے۔اس سے قبل سعودی عرب کی میزبانی میں امریکہ اور یوکرین کے مذاکرات ہوئے جس میں یوکرین نے امریکہ کی 30 دن کی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکہ یوکرین کو انٹیلی جنس شیئرنگ پر پابندی ختم کرے گا۔ اور امریکہ یوکرین کو سیکیورٹی معاونت بھی دوبارہ فراہم کرے گا۔یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکمامریکہ اور یوکرین نے مذاکراتی ٹیموں کا تعین اور پائیدار امن کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔امریکہ نے تجاویز پر روس سے بات چیت کا عہد کیا۔ اور یوکرین یورپی پارٹنرز کو امن عمل میں شامل کرے گا۔ امریکہ اور یوکرین نے معدنی ذخائر کا معاہدہ بھی جلد کرنے پر اتفاق کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا: ہولی پر 24 قیراط سونے کی تہہ والی مٹھائی کے چرچے

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم کون؟

نماز جمعہ کا وقت تبدیل کردیا گیا، مگرکیوں؟

نماز جمعہ کا وقت تبدیل کردیا گیا،مگرکیوں

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹرمپ کی مذاکرات کی تجویز مسترد کردی

سارہ شریف قتل کیس، سزا کے خلاف والد اور سوتیلی والدہ کی اپیلوں پر سماعت آج

30 روزہ جنگ بندی کو امن معاہدے کی شکل دی جا سکتی ہے: زیلنسکی

کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا: ڈونلڈ ٹرمپ

عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ بڑی خبر آگئی

امریکا میں فلسطینیوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، رپورٹ

چین کی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت، پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

چین کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

گرفتار فلسطینی طالب علم کو ملک بدری کا سامنا، محمود خلیل کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

عدالت کا سابق وزیر اعظم کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی