انڈیا: ہولی پر 24 قیراط سونے کی تہہ والی مٹھائی کے چرچے


انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر گوندا میں واقع ایک مٹھائی کی دکان پر منفرد گجیا کی قیمت 50 ہزار انڈین روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔اے این آئی کے مطابق یوں تو تہوار کے دنوں میں عمومی طور پر مٹھائیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن اس دکان نے خاص طور پر بنائے گئے گولڈن گجیا کو فی کلو 50 ہزار روپے میں بیچنا شروع کر دیا ہے۔یوں ایک گجیا کی قیمت 1300 روپے مقرر کی گئی ہے۔دکان کے مینیجر شیواکانت چترویدی نے بتایا کہ گولڈن گجیا میں 24 قیراط سونے کی تہہ ہے جبکہ اس میں خاص قسم کا ڈرائی فروٹ ڈالا گیا ہے جو اسے سپیشل بناتا ہے۔شیواکانت چترویدی نے کہا کہ ’ہمارے گولڈن گجیا میں 24 قیراط سونے کی تہہ ہے۔ اس میں خاص قسم کا ڈرائی فروٹ ہے۔ یہ گجیا 50 ہزار روپے فی کلو ہے اور 1300 روپے کا ایک پِیس ہے۔‘روایتی طور پر گجیا میں خاص قسم کا کھویا، بادام اور ڈرائی فروٹ ڈالا جاتا ہے۔ دوسری جانب لکھنؤ میں ایک دکاندار نے 25 انچ لمبا اور چھ کلو بھاری گجیا بنا کر انڈیا بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔انڈیا بک آف ریکارڈ کے ایگزیکٹیو پرامل ڈیوویڈی کہتے ہیں کہ اس گجیا نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روسی صدر ٹرمپ کو بتانے سے ڈرتے ہیں کہ وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر

امریکا، جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ملازمین بحال کرنے کا حکم

 روسی صدرکا جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر بیان نامکمل ہے، ٹرمپ

پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ بڑی پیشگوئی آگئی

عید الفطر میں ملازمین اور طلبا کو لمبی چھٹیاں مل گئیں

طالبان کمانڈر کا تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ

سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ہوں گی

انڈیا: تین افراد نے ہولی کے رنگ لگانے سے منع کرنے پر نوجوان کا گلا گھونٹ دیا

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نئے قوانین کا اطلاق

انڈیا: ہولی پر 24 قیراط سونے کی تہہ والی مٹھائی کے چرچے

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم کون؟

نماز جمعہ کا وقت تبدیل کردیا گیا، مگرکیوں؟

نماز جمعہ کا وقت تبدیل کردیا گیا،مگرکیوں

جب لوگ تابوت میں سونے کے لیے پیسے ادا کیا کرتے تھے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی