عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ بڑی خبر آگئی


عید الفطر پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں4 سے 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کے حساب سے یو اے ای کے رہنے والوں کو عید الفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ ان چھٹیوں میں ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان المبارک یعنی 29 مارچ کو ہوگا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عید کی چھٹیاں 30 بروز اتوار سے یکم اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔ ہفتہ وار تعطیل کو ملا کر کل چھٹیوں کی تعداد 4 ہوگی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عید کا چاند 29 مارچ کو نظر نہیں آیا تو رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔ رواں سال متحدہ عرب امارات میں 30 رمضان کو بھی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس صورت میں عیدالفطر پر ملنے والی چھٹیوں کی مجموعی تعداد ہفتہ وار چھٹی کو ملا کر 5 ہوجائے گی۔عید کی چھٹیوں کا با ضابطہ اعلان 29 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ دبئی ایسٹرونومی گروپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چاند دیکھنے کے عمل میں زیادہ سے زیادہ سے حصہ لیں۔چاند نظر کی صورت میں مقامی انتظامیہ یا رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں۔ متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹرمپ کی مذاکرات کی تجویز مسترد کردی

سارہ شریف قتل کیس، سزا کے خلاف والد اور سوتیلی والدہ کی اپیلوں پر سماعت آج

30 روزہ جنگ بندی کو امن معاہدے کی شکل دی جا سکتی ہے: زیلنسکی

کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا: ڈونلڈ ٹرمپ

عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ بڑی خبر آگئی

امریکا میں فلسطینیوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، رپورٹ

چین کی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت، پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

چین کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

گرفتار فلسطینی طالب علم کو ملک بدری کا سامنا، محمود خلیل کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

عدالت کا سابق وزیر اعظم کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم

یوکرین کے بارے میں فیصلہ امریکہ نہیں ماسکو کرے گا، روس

30 سے زائد ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کی مصری ادارے کی پیشگوئی

امریکا کی شہریت کا حصول کس طرح ممکن ؟ جانئے نیا طریقہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی