
پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملوں میں ملوث شدت پسندوں کے افغانستان میں ٹیلی فون کالیں کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔وزیراعظم نے کوئٹہ دورے کے موقع پر کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہ کیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد آپریشن میں پاکستانی فوج نے تمام 33 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ 'سکیورٹی فورسز کا آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی دہشتگردوں نے 21 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ ہسپتال میں 15 زخمیوں کا علاج جاری، رہائی پانے والے دیگر مغوی مسافر اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ میں میتوں کو پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد نے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا۔برطانیہ میں 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں والد، سوتیلی والدہ اور چچا کی سزاؤں میں کمی کی اپیل مسترد کر دی گئی۔ جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہ کیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم