تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم ، نواز شریف پیٹرن انچیف ہونگے


پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہاجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ دری اور دیگر مقامات کو بھی بحال کرنے پر اتفاق جبکہ شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی تک پیدل گزرگاہ بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کی منظوری ، کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنایا جائے ، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکلر روڈ اور تاریخی دروازوں کے اطراف میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ اور دیگر دروازوں کا منظر نامہ واضح کرنے کیلئے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی جبکہ نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔نوازشریف نے کہ پرانا لاہور بہت خوبصورت ہے، اصل حالت میں بحال کیا جانا ضروری ہے، شہروں کی اصل اور قدیم صورتحال میں بگاڑ پیدا کرنا مناسب طرز عمل نہیں، قومی ورثے کو تباہ کرنا پسماندگی کے مترادف ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے اور چینی کے نرخوں میں بڑا ریلیف دے دیااس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جگہ جگہ تجاوزات سے شہروں کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور کے تاریخی دروازوں کو قدیمی شکل میں بحال کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایلون مسک نے 2026 کے آخر میں اسٹاشپ کو مریخ روانہ کرنے کا اعلان کر دیا

پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم ، نواز شریف پیٹرن انچیف ہونگے

بڑھتی دہشتگردی ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر مشاورت شروع

دہشتگردی پر جو پروپیگنڈا بھارت کر رہا تھا وہی ایک سیاسی جماعت بھی کر رہی تھی، رانا ثنا اللہ

مفتی منیر شاکر: کالعدم لشکرِ اسلام کے بانی جنھوں نے ’اغوا‘ اور پراسرار واپسی کے بعد اپنے نظریات بدل دیے

امریکا میں طوفانی بگولوں سے تباہی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، 33 افراد ہلاک

عیدالفطر 30 مارچ کو ہو گی یا 31 کو ؟ ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں

نوشکی دالبندین شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 5 افراد جاں بحق

انسانی اسمگلرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، ادارے جرم کے خاتمے کیلئے دن رات کام کریں ، شہباز شریف

پشاور اور کرک میں پولیس اسٹیشنز ، گیس فیلڈ پر حملے ، 4 اہلکار شہید

برفانی تیندوؤں کی وائرل ویڈیو: ’میں ان سے اڑھائی سو میٹر کے فاصلے پر تھا۔۔۔ پیروں کے نشان تو دیکھے تھے مگر تیندوے نہیں‘

افطار دسترخوان پر جلیبیاں، امرتی، سویّاں اور میٹھے مشروبات: رمضان میں میٹھے سے ہاتھ کیوں نہیں رکتا

’بوگیوں میں جگہ، جگہ خون اور مسافروں کا بکھرا سامان‘: حملے کے بعد جعفر ایکسپریس کا دورہ کرنے والے صحافیوں نے کیا دیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی