حکومت کے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان


لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کو مسترد کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کرے۔انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں۔ اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰحافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی۔ ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔کراچی کے سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ خود کو تعلیم یافتہ ظاہر کرتا ہے۔ مگر عملی طور پر قوم کے بچوں کو جاہل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ریاست کا فرض ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔ مگر بدقسمتی سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ورنہ جماعت اسلامی عوامی سطح پر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ہمسایہ ممالک، حکمت عملی اور بیانیے کی جنگ: پاکستان کو شدت پسندی کی نئی لہر کے خلاف پرانے چیلنجز کا سامنا

ہمسائیہ ممالک، حکمت عملی اور بیانیے کی جنگ: پاکستان کو شدت پسندی کی نئی لہر کے خلاف پرانے چیلنجز کا سامنا

یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں ہلاکتیں 53 ہو گئیں

حکومت کے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا

41 کروڑ کی گائے: انڈیا سے برازیل میں فروخت ہونے والی ’اونگل‘ نسل کی اس گائے میں کیا خاص بات ہے؟

پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

چیمپئنز ٹرافی میں صرف ایک اسپنر کو کھلانا سب سے بڑی غلطی تھی، انضمام الحق

ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، وزیر پیٹرولیم

ایلون مسک نے 2026 کے آخر میں اسٹاشپ کو مریخ روانہ کرنے کا اعلان کر دیا

پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

ٹرمپ کے حکم پر وائس آف امریکہ کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود عملے کو ’انتظامی چھٹی‘ پر بھیج دیا گیا

نوشکی بم حملے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک، جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی