ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار ریا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگائے بغیر ریونیو میں اضافہ کیا۔ جبکہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے پاس تنخواہوں کے پیسے موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔ اور جامعات کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ صوبے میں لیگل مائننگ سے 5 ارب روپے آمدن آئی۔ اور ہماری لائن بچھ جائے گی تو انڈسٹری کو سستی بجلی دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اسکالرشپس اور طلبا کے وظائف میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ وہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔امن و امان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے تو یہ بتائیں صوبے کے امن کے حالات کیوں خراب ہوئے؟ پی ٹی آئی دور میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی تھی۔ اور خیبرپختونخوا کی پولیس دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ ہمارا حق ہے۔ اور کوئی ہماری پولیس پر تنقید کرے گا تو برداشت نہیں کریں گے۔ وفاق کچھ پیسے ابھی اور کچھ بعد میں دے دے۔یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذپرویز خٹک کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پرویز خٹک کی طرح 1680 ارب روپے کو 80 ارب نہیں بناسکتا۔ سب سے پہلے عوام میں اپنا اعتماد بحال کریں۔ اور ہمارا ایسا صوبہ ہے جو قرضہ لیں گے وہ واپس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے حالات کا خیبر پختونخوا کے حالات سے موازنہ کرنا درست نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

حکومت کے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا

پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

چیمپئنز ٹرافی میں صرف ایک اسپنر کو کھلانا سب سے بڑی غلطی تھی، انضمام الحق

ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، وزیر پیٹرولیم

ایلون مسک نے 2026 کے آخر میں اسٹاشپ کو مریخ روانہ کرنے کا اعلان کر دیا

پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

ٹرمپ کے حکم پر وائس آف امریکہ کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود عملے کو ’انتظامی چھٹی‘ پر بھیج دیا گیا

نوشکی بم حملے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک، جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان

تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم ، نواز شریف پیٹرن انچیف ہونگے

بڑھتی دہشتگردی ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر مشاورت شروع

دہشتگردی پر جو پروپیگنڈا بھارت کر رہا تھا وہی ایک سیاسی جماعت بھی کر رہی تھی، رانا ثنا اللہ

مفتی منیر شاکر: کالعدم لشکرِ اسلام کے بانی جنھوں نے ’اغوا‘ اور پراسرار واپسی کے بعد اپنے نظریات بدل دیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی