
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔فیک نیوز مسئلہ تو ہے ، پبلیکشن رکنی چاہئے یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹسپرنٹنڈنٹ جیل کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس اوپیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں، ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزمیں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔وکیل نے مزید کہا کہ ہفتے میں 5 دن میرے موکل کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا پڑتا ہے، ایک ہی بینچ میں کیسز مقرر ہونے سے وہ ایک ہی مرتبہ پیش ہو جایا کریں گے۔عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیابعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز یکجا کرنے کی سپرنٹنڈنٹ جیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کر دی۔