’پیار سے انکار نہیں‘، پانڈیا سے علیحدگی کے بعد نتاشا سٹینکووچ محبت میں گرفتار ہونے کو تیار


رواں ماہ اپنی 33 ویں سالگرہ منانے والی اداکارہ نتاشا سٹینکووچ نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ محبت میں گرفتار ہونے کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ نے جولائی 2024 میں انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق حاصل کر لی تھی۔ سابقہ ​​جوڑے نے اپنے بیٹے آگستیہ کی مل کر پرورش کے لیے رابطے قائم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔نتاشا سٹینکووچ نے ٹائمز آف انڈیا کو ایک انٹرویو میں پارٹنرشپس یا شادی کے بارے میں اپنے خیالات کھل کر بتائے۔انہوں نے کہا کہ ’جب میں آنے والے وقت کی طرف دیکھتی ہوں تو میں یقینی طور پر نئے تجربات، مواقع اور شاید محبت کے لیے دل و دماغ کھلے رکھے ہوئے ہوں۔ میں اس (پیار کرنے) کی مخالف نہیں ہوں۔ جو بھی زندگی میرے راستے پر لاتی ہے اسے قبول کرنا چاہتی ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ اچھا تعلق فطری طور پر ہوتا ہے جب درست وقت ہو۔‘ماڈل و اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں بامعنی رشتوں کی قدر کرتی ہوں، جو اعتماد اور افہام و تفہیم پر قائم ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں محبت کو میرے سفر کی توصیف کرنا چاہیے نہ کہ خود اس کے معانی سمجھائے۔‘ہاردک پانڈیا سے طلاق کے حوالے سے گفتگو میں نتاشا سٹینکووچ نے اعتراف کیا کہ گزرا سال ان کے لیے ’کافی چیلنجنگ‘ تھا۔انہوں نے کہا کہ ’پچھلا سال کافی مشکل تھا اور میں اس کے لیے شکرگزار ہوں۔ جیسے جیسے ہم چیلنجوں سے گزرتے ہیں، سمجھدار ہوتے جاتے ہیں، اور مجھے بس یہ پسند ہے۔ بہت سے تجربات (اچھے اور برے) تھے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ ہم عمر کے ساتھ نہیں بلکہ تجربات سے پروان چڑھتے ہیں۔‘ماڈل و اداکارہ نتاشا نے کہا کہ ’میں بامعنی رشتوں کی قدر کرتی ہوں۔‘ فائل فوٹو: این ڈی ٹی وینتاشا سٹینکووچ نے زندگی کے اتار چڑھاؤ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کا مثبت ذہن کے ساتھ جواب دینا ہی آگے بڑھنے کے راستہ کو ہموار کرتا ہے۔نتاشا سٹانکووچ نے کہا کہ ’زندگی ہمیشہ منصوبہ بندی کے مطابق نہیں گزرتی، لیکن آپ چیلنجوں کا جواب کیسے دیتے ہیں اس سے آپ کے اختیار کیے راستے کا پتہ چلتا ہے۔ کسی کو غلط ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ اس سے صرف آپ کا سکون ہی متاثر ہو گا۔ یہ اس کے قابل نہیں۔ بس معاف کر دیں اور آگے بڑھیں۔‘نتاشا سٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں شادی کی تھی۔سابق جوڑے کی شادی کے چار سال بعد طلاق ہو گئی تھی۔ اپنی علیحدگی کا مشترکہ اعلان کرتے ہوئے جوڑی نے اپنے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے علیحدگی کو ایک ’مُشکل فیصلہ‘ قرار دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان

ڈرامہ ’تن من نیل و نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یہ میری عید کی صبح ہے،‘ پاکستانی شوبز سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

بروس لی کے بعد بیٹے کی بھی بھری جوانی میں موت، حادثہ یا کچھ اور؟

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یاد پنڈی کی آتی ہے اب کس کے لیے‘ ، نامور بالی وڈ نغمہ نگار آنند بخشی جو انڈر میٹرک تھے

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرلیا

نادیہ خان نے بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

معروف یوٹیوبر نے پاکستان چھوڑ دیا

فلم ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں کہا؟

اداکارہ دیویکا رانی، انڈین سینما کی فرسٹ لیڈی اور ڈریگن لیڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی