کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟


بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ دو سال کے وقفے کے بعد 30 مارچ کو عیدالفطر کے موقعے پر سنیما گھروں کی زینت بنی۔ انڈین میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی یہ فلم جس کی کاسٹ میں بالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان کے علاوہ رشمیکا مندانا شامل تھیں نے اگرچہ پہلے دن باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔تاہم، فلمی پنڈتوں کے مطابق شاندار ریلیز اور بڑے پیمانے پر سکریننگ کے باوجود فلم ’سکندر‘ انڈسٹری کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔انڈین فلموں کے معروف تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ ’سکندر‘ نے پہلے روز باکس آفس پر 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو کہ ایک اچھی اوپننگ ہے، تاہم یہ سلمان خان کی پرانی پانچ بڑی فلموں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔بہت بڑی ریلیز، لیکن توقعات سے کم ’سکندر‘ انڈیا میں ہندی فلموں کی سب سے بڑی ریلیز تھی، یہ فلم 2200 سکرینوں پر ریلیز ہوئی جس کے ایک دن میں شوز کی تعداد تقریباً 22 ہزار ہے۔کورونا کی وبا کے بعد کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی تھی کہ یہ فلم پہلے دن 40 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کا کاروبار کرے گی۔اتوار کو فلم ریلیز کرنا بھی اگرچہ ایک اچھی حکمت عملی تھی، تاہم ان عوامل کے باوجود ’سکندر‘ کی اوپننگ توقع سے کم رہی۔’سکندر‘ دبنگ خان کی گذشتہ فلموں کی  بڑی اوپننگ کا ریکارڈ نہ توڑ سکی۔ یہاں ان کی فلموں کی پانچ بڑی اوپننگ کا ذکر کیا جا رہا ہے۔سلمان خان کی 5 بڑی فلموں کی زبردست اوپننگ1۔ ٹائیگر 3سنہ 2023 کی دیوالی پر ریلیز ہونے والی سلمان خان اور کترینہ کیف کی اس فلم نے پہلے روز 43 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔2۔ بھارتبھارت 2019 میں عید کے موقعے پر ریلیز کی گئی اور اس فلم نے پہلے دن 42 کروڑ 30 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ اس فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف بھی شامل تھیں۔3۔ پریم رتن دھن پایو سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 نے پہلے روز 43 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)سلمان خان اور سونم کپور کی یہ فلم 2015 میں دیوالی پر ریلیز ہوئی اور اس نے بھی اوپننگ ڈے پر 40 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ پریم رتن دھن پایو نے پہلے دن 40 کروڑ 35 لاکھ روپے کمائے۔4۔ سلطانسنہ 2016 کی دیوالی پر ریلیز ہونے والی سلمان خان اور انوشکا شرما کی یہ فلم پہلے دن 36 کروڑ 54 لاکھ روپے کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔5۔ ٹائیگر زندہ ہےٹائیگر زندہ ہے 2017 کے کرسمس پر ریلیز ہوئی اور اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 34 کروڑ 10 لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔ یہ فلم بھی ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل تھا۔اس طرح دیکھا جائے تو ’سکندر‘ سلمان خان کی ٹاپ فائیو فلموں میں جگہ نہیں بنا سکی، لیکن اس نے سرکٹس میں نسبتاً اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔عید کی وجہ سے توقع ہے کہ پیر کو فلم کی کلیکشن میں اضافہ ہوگا۔سلمان خان سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس فلم کی بھرپور انداز میں پروموشن نہیں کر سکیں گے اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کر رہے ہیں۔بالی وڈ سٹار فلم کی تشہیر کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے ہیں جہاں وہ زیادہ سے زیادہ اپنے فینز کے ساتھ انگینج کرنے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے متعدد دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ان کے دوست اور انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے ممبئی میں واقع گھر کے باہر سکیورٹی انتظامات بڑھا دیے گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ایشوریا اورابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پرڈانس، ویڈیووائرل

سلمان خان کے کیرئیر کا بد ترین ریکارڈ، اداکار پریشان

فواد خان کی بالی وڈ فلم ’عبیر گُلال‘ کے ٹیزر پر ہنگامہ: ’پاکستانی اداکاروں کو مشورہ دوں گا وہ انڈین مارکیٹ میں نہ گھسیں، اپنے ملک میں کام کریں‘

فلم ’عبیر گلال‘ کا ٹیزر جاری: ’دنیا ٹھیک ہو رہی ہے، فواد انڈیا میں واپس آ رہے ہیں‘

راج کپور سٹوڈیو: ’بالی وڈ شو مین‘ کے خوابوں کی تعبیر جس کی تعمیر میں نرگس کی چوڑیاں بھی کام آئیں

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

’سوشل میڈیا پر جو دکھاتی ہوں وہ میری نیچرل لائف ہے، باقی 70 فیصد پرائیویٹ رکھتی ہوں‘: ایمن خان

ڈرامہ ’تن من نیل و نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یہ میری عید کی صبح ہے،‘ پاکستانی شوبز سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟

شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارک باد

بروس لی کے بعد بیٹے کی بھی بھری جوانی میں موت، حادثہ یا کچھ اور؟

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘

’یاد پنڈی کی آتی ہے اب کس کے لیے‘ ، نامور بالی وڈ نغمہ نگار آنند بخشی جو انڈر میٹرک تھے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی