سلمان خان کے کیرئیر کا بد ترین ریکارڈ، اداکار پریشان


بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر کوئی کمال نہ کرسکی۔ سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم ’سکندر‘ ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریباً 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز 19 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر 74 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے تیسرے روز بھارت بھر میں سکندر کی کمائی میں 32 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کئی سنیما گھروں سے فلم ہٹائی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ریلیز کے تیسرے دن ہی ان کی فلم سنیما گھروں سے نقصان کے باعث ہٹائی جا رہی ہو۔بھارت کے کئی شہروں میں سنیما مالکان نے سکندر کے ٹکٹس فروخت نہ ہونے پر مقامی ملیالم انڈسٹری کی فلم ’ایل 2 امپوران‘ کے شوز رکھ لیے ہیں۔ لیجنڈری اداکار موہن لعل کی یہ فلم 27 مارچ کو ریلیز کی گئی اور یہ باکس آفس پر 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی جانب سے بھی فلم کی باکس آفس پر کمائی کے اعدادو شمار جاری کیے جا رہے ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکندر 3 دن میں بھارت سے 102 کروڑ بھارتی روپے، دنیا بھر میں 39 کروڑ بھارتی روپے یعنی مجموعی طور پر 141 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے تاہم ان اعداد وشمار کی فلم انڈسٹری کے آزاد ٹریڈ ماہرین سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

لیجنڈری اداکار چل بسے، بالی ووڈ میں ہر طرف سوگ ہی سوگ

کرینہ کپور کو بڑی پریشانی لاحق، اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

مشہور بھارتی اداکار منوج کمار چل بسے۔۔ ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا؟

’پشتو سٹینڈ اپ کامیڈی کے موجد‘، میراوس طویل علالت کے بعد چل بسے

پہلے بہت غصہ آتا تھا لیکن اب۔۔ کس بات نے آریز احمد کو بدل دیا؟ محبت کے اظہار پر حبا بخاری رو پڑیں

اسٹیل کا گلاس پھینک کر ٹی وی توڑ دیا۔۔ ندا یاسر غصے میں کیا کچھ توڑ چکی ہیں؟ یاسر نواز کے انکشافات

بجلی کا بل 2 لاکھ آتا ہے اور۔۔ میم سے محبت میں طلحہ احمد کا عالیشان بنگلہ ! جانیں اس کے متعلق دلچسپ باتیں

مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے سنیما گھروں میں

محبت میں عمر کے فرق کی اہمیت کیوں نہیں؟ معروف اداکار کا اہم بیان

نازیبا وڈیوز لیک، مناہل ملک کا شدید ردعمل

تینوں خانزکو چھوڑکر کونسی بالی ووڈ شخصیت ارب پتی؟

معروف اداکارہ کا فلم ڈائریکٹر پر ہراسانی کا الزام

کپل شرما شو کی وجہ سے اس قابل ہوئی کہ۔۔ سمونا چکرورتی کا کون سا خواب پورا ہوگیا؟ اداکارہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

شوٹنگ کے دوران تھپڑ، مدیحہ امام کا بڑا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی