معروف اداکارہ کا فلم ڈائریکٹر پر ہراسانی کا الزام


معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ شالینی پانڈے نے فلمی دنیا کے تاریک پہلوؤں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ شیئر کیا ہے۔ 2017 میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ فلم ’ارجن ریڈی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک ساؤتھ ہندی فلم کے ڈائریکٹر نے ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی۔شالینی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا، ’’میں ابھی فلم انڈسٹری میں بالکل نئی تھی اور میرے پیچھے کوئی فلمی پس منظر نہیں تھا۔ ایک دن جب میں اپنے وینٹی وین میں کپڑے تبدیل کر رہی تھی تو ڈائریکٹر بغیر دستک دیے اندر گھس آیا۔‘‘اداکارہ نے اس واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید بتایا کہ ’’میں صرف 22 سال کی تھی اور میرے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا۔ لوگ ہمیشہ کہتے تھے کہ ’میٹھا بولو، کسی کو برا مت لگنے دو، ورنہ فلمیں نہیں ملیں گی‘۔ لیکن جب ڈائریکٹر نے ایسا کیا تو میرا ردعمل فطری تھا، میں چیخ پڑی۔‘‘اداکارہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد لوگوں نے انہیں ڈانٹا کہ انہیں چیخنا نہیں چاہیے تھا۔ لیکن شالینی کا کہنا تھا، ’’تمیز کا ہونا ضروری ہے۔ صرف اس لیے کہ میں نئی ہوں، آپ بغیر دستک دے اندر نہیں آ سکتے۔ بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنی حفاظت کےلیے یہ رویہ اپنایا تھا، لیکن لوگ مجھے غصے والی سمجھنے لگے۔‘‘شالینی نے اعتراف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی جنسی تعصب اور بدتمیزی کا شکار ہونے کے بعد، انہوں نے اپنی حدود متعین کرنا سیکھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ایسے حالات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنا جانتی ہیں۔شالینی پانڈے کو 2017 میں ’ارجن ریڈی‘ کے ذریعے شہرت ملی، جس کے بعد انہوں نے شبانہ اعظمی، جیوتیکا اور نیمیشا ساجیان جیسی نامور اداکاراؤں کے ساتھ ’ڈبہ کارٹل‘ جیسی معیاری فلموں میں کام کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیجنڈری اداکار چل بسے، بالی ووڈ میں ہر طرف سوگ ہی سوگ

کرینہ کپور کو بڑی پریشانی لاحق، اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

مشہور بھارتی اداکار منوج کمار چل بسے۔۔ ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا؟

’پشتو سٹینڈ اپ کامیڈی کے موجد‘، میراوس طویل علالت کے بعد چل بسے

مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے سنیما گھروں میں

محبت میں عمر کے فرق کی اہمیت کیوں نہیں؟ معروف اداکار کا اہم بیان

نازیبا وڈیوز لیک، مناہل ملک کا شدید ردعمل

تینوں خانزکو چھوڑکر کونسی بالی ووڈ شخصیت ارب پتی؟

معروف اداکارہ کا فلم ڈائریکٹر پر ہراسانی کا الزام

کپل شرما شو کی وجہ سے اس قابل ہوئی کہ۔۔ سمونا چکرورتی کا کون سا خواب پورا ہوگیا؟ اداکارہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

شوٹنگ کے دوران تھپڑ، مدیحہ امام کا بڑا انکشاف

احسان فراموشی اور جھوٹ کا چہرہ ہوتا تو یہی ہوتا۔۔ طوبیٰ انور کے میڈیا میں آنے کی داستان سنانے پر بشریٰ اقبال پھٹ پڑیں

گھر والوں کو بتائے بغیر آیا تھا۔۔ رجب بٹ نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ دل دہلا دینے والے حقائق بتا دیے

ایشوریا اورابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پرڈانس، ویڈیووائرل

سلمان خان کے کیرئیر کا بد ترین ریکارڈ، اداکار پریشان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی