ایشوریا اورابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پرڈانس، ویڈیووائرل


بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی افواہوں درمیان 20 سال بعد اپنے یادگار گانے ’’کجرا رے‘‘ پر ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ پونا میں ایشوریا کے کزن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مل کر اپنے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ڈانس کیا، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ یہ یادگار گانا 2005ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بنٹی اور ببلی‘‘ سے لیا گیا تھا، جس میں ابھیشیک، ایشوریا اور امیتابھ بچن نے پرکشش ڈانس پیش کیا تھا۔ شنکر، احسان، لوی کی موسیقی اور گلزار کے بول والے اس گانے کو الیشا چینائی، شنکر مہادیون اور جاویدعلی نے گایا تھا۔شادی کی دیگر تصاویر میں جوڑے کو خاندان کے دیگر اراکین کے ساتھ پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ایشوریا کی کزن شلوکا شیٹی کی پری ویڈنگ تقریبات کی تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔مداحوں کےلیے یہ لمحات خاص تحفہ ثابت ہوئے، جنہوں نے اپنے پسندیدہ اسٹار جوڑے کو ایک بار پھر ڈانس کرتے دیکھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس خاندانی لمحے کی بے پناہ تعریف کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نازیبا وڈیوز لیک، مناہل ملک کا شدید ردعمل

تینوں خانزکو چھوڑکر کونسی بالی ووڈ شخصیت ارب پتی؟

معروف اداکارہ کا فلم ڈائریکٹر پر ہراسانی کا الزام

کپل شرما شو کی وجہ سے اس قابل ہوئی کہ۔۔ سمونا چکرورتی کا کون سا خواب پورا ہوگیا؟ اداکارہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

شوٹنگ کے دوران تھپڑ، مدیحہ امام کا بڑا انکشاف

احسان فراموشی اور جھوٹ کا چہرہ ہوتا تو یہی ہوتا۔۔ طوبیٰ انور کے میڈیا میں آنے کی داستان سنانے پر بشریٰ اقبال پھٹ پڑیں

گھر والوں کو بتائے بغیر آیا تھا۔۔ رجب بٹ نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ دل دہلا دینے والے حقائق بتا دیے

ایشوریا اورابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پرڈانس، ویڈیووائرل

سلمان خان کے کیرئیر کا بد ترین ریکارڈ، اداکار پریشان

فواد خان کی بالی وڈ فلم ’عبیر گُلال‘ کے ٹیزر پر ہنگامہ: ’پاکستانی اداکاروں کو مشورہ دوں گا وہ انڈین مارکیٹ میں نہ گھسیں، اپنے ملک میں کام کریں‘

فلم ’عبیر گلال‘ کا ٹیزر جاری: ’دنیا ٹھیک ہو رہی ہے، فواد انڈیا میں واپس آ رہے ہیں‘

راج کپور سٹوڈیو: ’بالی وڈ شو مین‘ کے خوابوں کی تعبیر جس کی تعمیر میں نرگس کی چوڑیاں بھی کام آئیں

مفتی قوی کا راکھی ساونت کے نام عید کا پیغام

کیا ’سکندر‘ سلمان خان کی پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے؟

عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی